ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

پا ہوپلوامہ جھڑپ میں تین ملی ٹنٹ از جاں ، تلاشی کارروائی جاری

   26 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

پا ہوپلوامہ جھڑپ میں تین ملی ٹنٹ از جاں ، تلاشی کارروائی جاری

مرہامہ کولگام میں جیش سے وابستہ دو پاکستانی ملی ٹنٹ ہلاک / آئی جی پی کشمیر

سرینگر /24اپریل / این این این ضلع پلوامہ کے پہو علاقے میں عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپ میں تین ملی ٹنٹ ہلاک ہو گئے ۔ ادھر ضلع کولگام کے مرہامہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اورعسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے جو تصادم شروع ہوا تھا، جیش محمد سے وابستہ دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے ساتھ اب ختم ہوچکا ہے۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق پہو پلوامہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج اور سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کردی۔جس دوران علاقہ میں چھپے عسکریت پسندوں نے فوج پر گولیاں چلائیں جس کے بعد فوج نے جوابی کارروائی شروع کردی۔علاقے میںکچھ وقت تک گولیوں کا تبادلہ ہوا جس دوران تین ملی ٹنٹ مارے گئے ۔ کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں تین ملی ٹنٹ مار گئے جبکہ تلاشی آپریشن جاری ہے ۔ ادھر ضلع کولگام کے میر ہامہ نامی علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ جیش محمد سے وابستہ جو دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں ان کی شناخت سلطان پٹھان اور ذبیح اللہ کے طورپر کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق گزشتہ کل سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ کارروائی انجام دی۔اس جھڑپ میں جیش محمد سے وابستہ 2 عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیںمارے گئے عسکریت پسندوں کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا گیا ہے۔آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ مہلوک پاکستانی ملی ٹینٹ سال 2018 سے کولگام اور شوپیاں اضلاع میں سرگرم تھے۔انہوں نے مہلوکین کی شناخت سلطان پٹھان اور ذبیح ساکنان پاکستان کے بطور کی ہے۔آئی جی کشمیر نے مزید کہا کہ دونوں سال 2018 سے شوپیاں اور کولگام بیلٹ میں سرگرم تھے اور اْن کی ہلاکت سیکورٹی ایجنسیوں کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.