44

ملک بھر میں کووڈ کی نئی لہر ، وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو اعلیٰ سطحی میٹنگ

ملک میںکووڈ کی صورتحال کے بارے میں جانکاری لی جائے گی / وزرات صحت
سرینگر /24اپریل / این این این ملک بھر میںکووڈ کی ایک اور لہر کے چلتے وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو تمام ریاستوں اور یونین ٹریٹریوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ طلب کر لی ہے جس میں ملک میںکووڈ کی صورتحال کے بارے میں جانکاری لی جائے گی ۔ ندا نیوز نیٹ ورک مانیٹر نگ کے مطابق ملک میں کورونا کیسوں کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن صورتحال پر پریزنٹیشن دیں گے۔مرکزی صحت سیکرٹری کے مطابق ملک کی راجدھانی دلی سمیت دیگر کئی ریاستوں میں کووڈ کے کیسوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث ایک تو لوگوں سے احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی ہے وہیں صورتحال سے نمٹنے کیلئے وزارت صحت بھی متحرک ہو چکی ہے اور اس صورتحا ل پر قابو پانے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں اب بدھ کو وزیر اعظم کی سربراہی میںایک جائیزہ میٹنگ ہوگی جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔ خیال رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ اپ ڈیٹ کردہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں 2527 کیسز پائے گئے ہیں، جن میں سے ایک ہزار سے زیادہ صرف دہلی سے ہیں۔ آئی آئی ٹی مدراس میں 55 کیسز پائے گئے ہیں اور بنگلورو میں اومیکرون سب ویرینٹ بی اے 2 کے دو مریض بھی پائے گئے ہیں۔اس دوران 33 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے، جن میں سے 21 اموات کیرالا اور دو دہلی سے ہیں۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 15,057 ہے جو کل کیسز کا 0.04 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 0.56 فیصد اور ہفتہ وار انفیکشن کی شرح 0.50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔کووین پورٹل کے شام 6 بجے کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا ویکسین کی کل 187.55 کروڑ ڈوزیں دی جا چکی ہیں۔ ان میں 100.02 کروڑ پہلی ڈوز ، 84.99 کروڑ دوسری اور 2.52 کروڑ بوسٹر ڈوز شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں