51

وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں جموں میں 20,000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح

جموں و کشمیر میں ترقی کو تیز کرنے کیلئے ترقیاتی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ، جمہوریت کی روح کو تقویت ملی

جمہوریت ہو یا ترقی، جموں و کشمیر ان دنوں ایک نئی مثال پیش کر رہا ہے، نوجوانوں کو روزگا ر فراہم کیا جار ہا ہے / وزیر اعظم مودی

سرینگر /24اپریل / این این این کڑے حفاظتی بندوبست کے ساتھ 5اگست 2019کے بعد وزیراعظم نریندر مودی جموں کے دورے پر پہنچ گئے جس دوران انہوں نے ضلع سانبہ کے پلی گائوں میں 20 ہزار کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ترقی کو تیز کرنے کیلئے ترقیاتی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔اور ان منصوبوں کے آغاز سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق سال 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے جموں و کشمیر کے اپنے پہلے دورے میں وزیر اعظم نریندری مودی جموں کے سانبہ ضلع کے پالی گائوں میںکنیکٹیویٹی اور بجلی سے متعلق 20,000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح یا سنگ بنیاد رکھا۔پنچایتی راج ڈے کے موقع پر ملک بھر میں گرام سبھا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنچایتی راج ادارے جمہوریت کی روح کو تقویت دیتے ہیں۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جموں و کشمیر کی ترقی کو نئی تحریک دینے کیلئے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں سے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو روزگار ملے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ ایسے وقت میں جب جموں و کشمیر میں پنچایتی راج نظام کے ذریعے جمہوریت نچلی سطح تک پہنچ چکی ہے، وہ ملک بھر کی پنچایتوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت ہو یا ترقی، جموں و کشمیر ان دنوں ایک نئی مثال پیش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پچھلے دو تین سالوں میں ترقی کی نئی جہتیں پیدا ہوئی ہیں۔اس موقعہ پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جن لوگوں کو جموں و کشمیر میں برسوں سے ریزرویشن کا فائدہ نہیں ملا تھا انہیں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد ریزرویشن کا فائدہ ملنا شروع ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ اگست 2019 میں کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم ہونے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے پہلی مرتبہ کسی عوامی تقریب میں شرکت کی۔2019 کے بعد انہوں نے لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجیوں کے ساتھ تہوار منانے کے لیے غیر رسمی دورے کیے تاہم یہ جموں وکشمیر کا یہ پہلا باضابطہ دورہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں