بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بعد موسم میں بہتری 53

بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بعد موسم میں بہتری

گلمرگ اور پہلگام کو چھوڑ کر دیگر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر معمول سے زیادہ درج

وادی میں اگلے ہفتے کے دوران بھاری بارشوں کا کوئی امکان نہیں / محکمہ موسمیات

سرینگر /23اپریل / این این این کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بعد موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونا شروع ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے ہفتے کے دوران بھاری بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تاہم اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکے درجے کی بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔ ادھر موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام کو چھوڑ کر وادی کے دیگر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر معمول سے زیادہ درج ہوا ہے۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق تین دنوں تک خراب موسمی صورتحال کے بعد سنیچروار کو وادی کشمیر میںموسمی صورتحال میں بہتری آئی اور ہلکی دھوپ نکل آئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران0.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران17.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ ، وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔دریں اثنا وادی میں ہفتے کے روز موسم خشک رہا تاہم مطلع ابر آلود رہا اور بادلوں اور ا?فتاب کے درمیان دن بھر سنگھرش جاری رہا۔ قابل ذکر ہے کہ ماہرین موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں امسال ماہ مارچ میں بارش کی 80 فیصد کمی درج ہوئی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے ہفتے کے دوران بھاری بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تاہم اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکے درجے کی بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔ ادھر موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام کو چھوڑ کر وادی کے دیگر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر معمول سے زیادہ درج ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں