ڈاکٹر فاروق کی عوام سے عالم اسلام کی فتح و نصرت کیلئے دعائیں مانگنے کی اپیل
سرینگر /22اپریل / این این این نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے یوم فتح مکہ پر مسلمانانِ عالم خاصکر ریاست کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کیا ہے۔ اُنہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آج کے دن یوم فتح کے موقعہ پر ہمارے شفیق محسن کائنات پیغمبر آخرزمانﷺ فخر موجودات کو جو کامیابی اور کامرانی عطا کی، وہ تاریخ اسلام میں ایک سنہری باب ہے۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق یوم فتح کے موقعہ پر جناب سرورکائناتﷺ نے اسلام کے بدترین دشمنوں کو بھی معاف کیا اور عدل وانصاف ، مساوات ، ہمدردی کا جو مظاہرہ اِس موقعہ پر اسلامی لشکر کے غازیوں ، اسلام کے جانبازوں اور بندگان خدا اور عاشقانِ رسول ﷺ نے دکھایا وہ تا قیامت عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے اللہ تبارک و تعالیٰ سے اس مقدس دن پر ریاست جموںوکشمیر کو موجودہ غیر یقینیت اور بے چینی سے نجات دے ۔ انہوں نے جموںوکشمیر کے عوام کی فتح نصرت ، یہاں مکمل امن و امان اور عالم اسلام کی سربلندی کیلئے بھی دعا کی اور مسلمانوں سے اپیل کی وہ مساجد، زیارت گاہوں اور خانقاہوں میں خصوصاً نمازِ تراویح کے اسلامی ممالک میں کے مسلمان بھائیوں کی حفاظت کیلئے دعائیںمانگیں۔اسی دوران پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر نے عرس چہار یارؓ کے سلسلے میں (یوم شہادت حضرت علی مرتضیٰؓ) کے پیش نظر تمام درگاہوں، جہاں جہاں موئے مبارک آنحضورؐ کی نشاندہی کی جاتی ہے، زائرین کیلئے مناسب اور معقول انتظامات ، جن میں بجلی ، پینے کے پانی، صحت و صفائی اور ٹرانسپورٹ شامل ہے، رکھنے کی اپیل کی۔ درگاہ حضرت بل میں عقیدت مندوں کی پیش نظر عاشقانِ رسولؐ کیلئے خاطر خواہ انتظامات رکھیں گے۔ یاد رہے کہ عرس کی تقریب آج یعنی سنیچروار 23اپریل منائی جارہی ہے۔ آج ہی عرس مبارک حضرت سید شاہ کرمانیؒ بھی منایا جارہاہے۔
50