ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرسائنسز اینڈ ٹکنالوجی کی دو طالبہ

   25 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرسائنسز اینڈ ٹکنالوجی کی دو طالبہ

اٹلی کی پڈووا یونیورسٹی میں ایراسمس پلس فیلوشپ کیلئے منتخب کیا گیا
سرینگر /22اپریل / این این این شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرسائنسز اینڈ ٹکنالوجی کے دو طلباء کو اٹلی کی پڈووا یونیورسٹی میں ایراسمس پلس فیلوشپ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق تعلیمی میدان میںجموں کشمیر کا نام ایک مرتبہ پھر اس وقت روشن ہوا جب سکاسٹ کشمیر میں زیر تعلیم دو طالبات کو اٹلی کی پڈووا یونیورسٹی میں ایراسمس پلس فیلوشپ کیلئے منتخب کیا گیا ۔ فیلوشپ کے تحت یونیورسٹی کے ڈویڑن آف پلانٹ بائیو ٹیکنالوجی کے طلباء پلانٹ پروٹومکس اور میٹابولومکس کے شعبے میں جدید تربیت سے گزریں گے۔ یہ پروگرام اراسمس اور شیر کشمیر یونیورسٹی آف پاڈووا، اٹلی کے درمیان ایک مشترکہ طالب علم اور عملے کی نقل و حرکت ہے۔ عمارہ حامی اور مدیحہ منظور نامی طالبات جو فی الحال ڈویژن آف پلانٹ بائیوٹیکنالوجی شالیمار میں پی ایچ ڈی بائیو ٹیکنالوجی کر رہی ہیں،اٹلی کی پاڈووا یونیورسٹی میں چھ ماہ گزاریں گی۔ ڈاکٹر سجاد مجید زرگر،ڈوزن آفپلانٹ بائیوٹیکنالوجی میں اسسٹنٹ پروفیسر اراسمسپروگرام کے کادنیٹر ہیں جس کے تحت فیکلٹی اور طالب علم پروٹومکس/میٹابولومکس کے شعبوں میں اعلیٰ صلاحیت کی تعمیر کیلئے پڈووا یونیورسٹی، اٹلی میں شرکت کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت، ایک فیکلٹی ممبر اور ایک طالب علم پہلے ہی یونیورسٹی آف پاڈووا اٹلی میں تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ امیدواروں کا انتخاب دونوں اداروں کی مشترکہ سلیکشن کمیٹی کرتی ہے ۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.