وادی کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں 51

وادی کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں

شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ، گلمرگ میںکم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری ریکارڈ
سرینگر /22اپریل / این این این وادی کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہوا ہے۔سرینگر میں شبانہ ردرجہ حرارت 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ سیاحتی مقام گلمرگ میںکم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے سنیچروار کی صبح سے موسم بہترہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق وادی کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج کیا گیا ۔ بتادیں کہ ماہ مارچ اور اپریل کے پہلے دو ہفتوں کے دوران وادی میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج ہو رہا تھا جس کی وجہ سے موسم بہار ہی میں موسم گرما کی گرمی محسوس کیا جا رہی تھی۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کے بیچ رک رک کر ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں موسم مہں بتدریج بہتری متوقع ہے تاہم 25 اپریل تک موسم ابر آلود رہنے کا ہی امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں پلکی بارشیں بھی ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران10.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، میں کم سے کم درجہ حرارت8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران15.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، میں کم سے کم درجہ حرارت0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران18.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، میں کم سے کم درجہ حرارت2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران2.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت8.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.5 ملی میٹر زیادہ ہی تھا۔دریں اثنا وادی میں جمعہ کو بھی صبح سے ہی مطلع ابر آلود رہا اور سردی کی وجہ سے لوگوں کو گرم لباس میں ملبوس دیکھا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ ماہرین موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں امسال ماہ مارچ میں بارش کی 80 فیصد کمی درج ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں