محکمہ امور صارفین کی جانب سے کھریو پانپور میں مارکیٹ چیکنگ 59

محکمہ امور صارفین کی جانب سے کھریو پانپور میں مارکیٹ چیکنگ

قیمتوں میں اضافہ کی پاداش میں 31500روپے بطور جرمانہ دکانداروں سے وصول

سرینگر /21اپریل/ این این این// ماہ رمضان کے پیش نظر قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سپلائی پلوامہ کی ہدایت پر محکمہ کے افسران و اہلکاروں نے کھریو کے علاقوں میں مارکیٹ چیکنگ عمل میںلائی جس دوران قیمتوں میں اضافہ اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں 31500روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا ۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق محکمہ فوڈ اینڈ سیول سپلائیز کی ٹیم نے جمعرات کو تحصیل پانپور کے کھریو سرکل میں مارکیٹ چیکنگ عمل میں لائی جس دوران وہاں دکانداروں سے قیمتوں کے بارے میں جانکاری حاصل کر لی گئی جبکہ اس موقعہ پر دکانداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ قیمتوں کو اعتدال میں رکھ کر مقررہ نرخوں پر ہی ضروری اشیائے فروخت کریں ۔ اس موقعہ پر ٹیم نے ٹی ایس او کھریو کی سربراہی میں کئی دکانوں کا معائنہ کیا جس دوران انہوں نے دیکھا کہ وہ مقررہ نرخوں سے زیادہ قیمتوں میں سامان فروخت کر رہے تھے اور اس ضمن میں کارورائی کرتے ہوئے ان سے 31500روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ ساتھ ہی بڑی مقدار میں زائد المعیاد مصالحے اور جوس کو ضائع کیا گیا ۔ ادھر ٹی ایس او انفورسمنٹ نے مین ٹاون پلوامہ میںکارورائی کرتے ہوئے تین بیکری یونٹوں کو سربمہر کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں