مالوا بارہمولہ میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم آرائی 48

مالوا بارہمولہ میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم آرائی

انتہائی مطلو ب لشکر کمانڈر سمیت دو عسکریت پسند از جاں ، تین فورسز اہلکار اور ایک شہری بھی زخمی

سرینگر /21اپریل / این این این// شمالی ضلع بارہمولہ کے مالوا گائوں میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم آرائی میں انتہائی مطلو ب لشکر کمانڈر سمیت دو عسکریت پسند از جاں ہو گئے جبکہ سیکورٹی فورسز کے تین اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہو گیا ۔ پولیس نے جھڑپ میں دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مارے گئے جنگجو ئوں میں سے ایک کی شناخت لشکر طیبہ کے سرکردہ کمانڈر یوسف کانترکے طور ہوئی ہے۔ یوسف عام شہریوں اور ایس ایف کے اہلکاروں پر کئی حملوں میں ملوث تھا جس میں جموں و کشمیر پولیس کے ایس پی او اور اس کے بھائی، ایک فوجی اور ایک شہری کا ضلع بڈگام میں حالیہ قتل شامل ہے۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خبر ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے جمعرات اور بدھ کی درمیانی رات کو بارہمولہ کے مالوا علاقے میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ ذرئع کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن شروع ہونے کے ساتھ ہی جب سیکورٹی فورسز کی ٹیم مشتبہ مقام پر پہنچی تو وہاں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے گولیاں چلائی جس کے بعد تصادم آرائی شروع ہوئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ تصادم آرائی شروع ہونے کے ساتھ ہی علاقے میں آپریشن تنگ کر دیا گیا اور فوج و فورسز کی اضافی نفری علاقے میںپہنچ گئی جنہوں نے پورے علاقے کو سیل کر دیا اور اس طرح سے علاقے میںبا ضابطہ طور پر جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع نے ابتدائی گولی باری کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کے تین اہلکار اور ایک عام شہری گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے جن کو علا ج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ طرفین کے مطابق گولیوں کا تبادلہ کئی گھنٹوںتک جاری رہا جس دوران دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ۔ پولیس نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد وہاں محاصرہ کیا گیا جس دوران وہاں جھڑپ ہوئی اور جھڑپ میں دو ملی ٹنٹوں کو مارا گیا ۔پولیس کے مطابق مارے گئے ملی ٹینٹوں میں سے ایک کی شناخت لشکر طیبہ کے سرکردہ کمانڈر یوسف کانترکے طور ہوئی ہے۔ یوسف عام شہریوں اور ایس ایف کے اہلکاروں پر کئی حملوں میں ملوث تھا جس میں جموں و کشمیر پولیس کے ایس پی او اور اس کے بھائی، ایک فوجی اور ایک شہری کا ضلع بڈگام میں حالیہ قتل شامل ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس تصادم میں ابتدائی گولیوں کے تبادلے میں 3 فوجی اور ایک عام شہری زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہلوک جنگجو کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں