گلستان نیوز کی جانب سے پٹن میں نعتیہ مقابلہ 67

گلستان نیوز کی جانب سے پٹن میں نعتیہ مقابلہ

ایس ڈی ایم پٹن اور مقامی لوگوں نے کی شرکت

شبروز ملک

گلستان نیوز پٹن کی جانب سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول پٹن میں نعت مقابلےکا اہتمام کیاگیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی معروف مذہبی سکالر شوکت احمد تھےاس موقع پر ایس ڈی ایم پٹن سید فہیم، تحصیلدار پٹن ثاقب مرتضیٰ،مفتی طارق،مولانا منظور، ہائر سیکنڈری اسکول پٹن کے پرنسپل اور دیگر شخصیات اور اساتذہ کرام نے شرکت کی ۔ نیوز18اردو کے نمائندے منیر حسین حرہ اور ٹی وی نائن نیشنل چینل کے صحافی شبروز ملک کے علاوہ دیگر چینلوں سے وابستہ صحافیوں نے بھی شرکت کی۔اس مقابلے میں کافی تعداد میں طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔ علمائے کرام کی ایک بڑی تعداد بھی موجود رہی۔ پہلی، دوسری، تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو بیس ،دس اور پانچ ہزار روپیے کا نقدی انعام سے نوازا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر مزہبی اسکالر شوکت احمد اور دیگر معززین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں اس قسم کے نعت کے مقابلوں کا انعقاد ایمان و روح کی تازگی میں اضافہ کرتا ہے۔انہوں نے بچوں کی صلاحیتوں کو سراہا۔ تقریب پر مولانا شوکت احمدنے کہاکہ ایسے پروگراموں کے انعقاد کرنے کی انتہائی ضرورت ہے۔ کہاکہ یہ تقریبات ہر انسان کے لئے روحانی غذا فراہم کرتاہے انہوں نے حضور پاک صلی علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی۔ اعزاز حاصل کرنے والے بچوں نے گلستان نیوز کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں