کا کا پورہ پلوا مہ میں آر پی ایف اہلکاروں پر حملے کے اہم سراغ ملے ، ملوثین کو بخشا نہیںجائے گا 60

کا کا پورہ پلوا مہ میں آر پی ایف اہلکاروں پر حملے کے اہم سراغ ملے ، ملوثین کو بخشا نہیں جائے گا

ملی ٹنٹ مخالف آپریشنوں میںتیزی کے بیچ جموں کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال پہلے سے بہتر

سالانہ یاترا کو کامیاب بنانے کیلئے تمام ضروری تیاریاں کی جا رہی ہے / دلباغ سنگھ

 

سرینگر /19اپریل / این این این// کا کا پورہ پلوا مہ میں آر پی ایف اہلکاروں پر ملی ٹنٹ حملے کے ایک دن بعد جموں کشمیر کے پولیس سربراہ دلباٖ غ سنگھ نے کہا کہ پولیس کو حملہ سے متعلق اہم سراٖغ ملے ہیں اور حملے میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وادی میں سیکورٹی کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے کیونکہ وادی کے شمال و جنوب میں ملی ٹنٹ مخالف آپریشن جاری ہے ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق کاکا پورہ پلوامہ میں ریلوئے اسٹیشن پر ملی ٹنٹ حملے میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے جن میںسے بعد میںایک کی موت ہوئی ۔ حملے میں ریلوئے پولیس اہلکار کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جموں کشمی پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ حملے سے متعلق پولیس کو ٹھوس سراغ ملے ہیں اور جو لوگ ملوث ہیں انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروںپر حملو ں کو برداشت نہیںکیا جا سکتا ہے اور جو بھی ایسی کوششوں میں ملوث پایا جائے گا ان کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور اس معاملے میںکسی کو بھی بخشا نہیںجائے گا ۔ دلباغ سنگھ نے مزید کہا کہ وادی میں سیکورٹی کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے اور وادی میںسیکورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب انسداد ملی ٹنسی آپریشن جاری ہیں۔ سنگھ نے کہا کہ 4 اپریل کو سرینگر میں سی آر پی ایف پر جو حملہ کیا گیا تھا اس کا بدلہ صرف 7 دنوں میں لے لیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عسکریت کی ایک نئی سازش کو انجام دینے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ ملی ٹنٹوں سے آدھار کارڈ برآمد ہوا ہے۔انہوںنے کہا کہ ملی ٹنٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کیلئے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس کوئی بنیاد نہیں ہے۔ ڈی جی پی نے یہ بھی کہا کہ آنے والی 43 روزہ شری امرناتھ یاترا کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں۔یہ پوچھے جانے پر کہ 30 جون سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا سے پہلے خوف کا ماحول بنانا چاہتے ہیں، سنگھ نے کہا کہ سالانہ یاترا کو کامیاب بنانے کیلئے تمام ضروری تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ منگل کی صبح شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع سے اسلحہ اور گولہ بارود کی ایک کھیپ کی برآمدگی پر، ڈی جی پی نے کہا کہ پاکستان ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی کوشش کر رہا ہے، لیکن جموں اور کشمیر دونوں ڈویڑنوں میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے ایسی کئی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں