ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

اسکولوں میں نظم وضبط کی اہمیت کے موضوع پر

   55 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

اسکولوں میں نظم وضبط کی اہمیت کے موضوع پر

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول دربگام پلوامہ میں سیمینار کا انعقاد
پلوامہ/19اپریل / این این این اسکولوں میں نظم وضبط کی اہمیت کے موضوع پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول دربگام پلوامہ میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے دوران سال 2021 بورڈ امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے نمایندے تنہا ایاز کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول دربگام پلوامہ میں نظم وضبط کی اہمیت کے موضوع پر سمینار منعقد کیا گیا۔ جس میں سکول کے پرنسپل منظور احمد شیر گوجری نے مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سکول کے پرنسپل منظور احمد شیر گوجری نے کہا کہ نظم و ضبط کامیابی کی کنجی ہے۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلباء کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے اور تعلیمی بہتری کے حصول کے لیے سخت محنت کرنے پر زور دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے اساتذہ نے نظم وضبط کی اہمیت پر کھل کر روشنی ڈالی۔ نمائندے کے مطابق تقریب کی دوسری نشست میں سال2021 سالانہ بورڈ امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھانے والے دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کی حوصلہ افزائی کی گئی نظامت کے فرائض ڈاکٹر مشتاق پلوامی اور محمد ابراہیم نے انجام دی۔تقریب میں طلب علموں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.