پلوامہ میں منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ نشیلی ادویات ضبط 64

منشیات کے خلاف پولیس کی مہم تیز

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

سرینگر /19اپریل / این این این منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے ایک منیشات فروش کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے چر س برآمدکرکے ضبط کی۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق چیچلورہ کنزر میں معمول کے ناکہ چیکنگ پر بارہمولہ پولیس نے ایس، ایس ڈی پی او ٹنگمرگ کی زیر نگرانی میں چیچلورہ کنزر نامی ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 160گرام چرس برآمد کر لی۔تھانہ کنزر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔کنزر کے عام لوگوں نے بارہمولہ پولیس کی کوششوں کی ستائش کی اور معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دینے پر آمادگی ظاہر کی جو کہ پولیس کے عوامی تعلقات کی حقیقی علامت ہے۔لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے علاقوں کے منشیات فروشوں کے بارے میں معلومات کے ساتھ آگے آئیں تاکہ معاشرے سے منشیات کو ختم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں