ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

رمضان المبارک میں بھی لوگ بنیادی ضروریات سے محروم

   34 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

رمضان المبارک میں بھی لوگ بنیادی ضروریات سے محروم

سحری و افطار کے وقت بجلی کی بدترین سپلائی پوزیشن سے لوگ پریشانِ حال/نیشنل کانفرنس

سرینگر /19اپریل / این این این نیشنل کانفرنس کے صدرِ صوبہ کشمیر ناصر اسلم وانی نے رمضان مبارک کے دوران وادی میں بنیادی ضروریات میسر رکھنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سحری اور افطار کے وقت ہی بجلی کی عدم دستیابی، حد سے زیادہ مہنگائی اور سڑکوں و گولی کوچوں کی صورتحال انتظامی ناکامی اور نااہلی کی کہانی خود بہ خود بیان کرتی ہے۔انہوں نے اس بات پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا کہ ایام متبرکہ کے دوران بھی لوگوں کو اُن بنیادی ضروریات سے محروم رکھا گیاہے جو ماضی میں خود بہ خود میسر رہا کرتی تھیں۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق رمضان المبارک میں بھی لوگوں کو بجلی اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے مسائل درپیش ہیں جبکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور صارفین سے منہ مانگی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں جبکہ انتظامیہ کی طرف سے قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے کوئی بھی اقدام نہیں اُٹھایا جارہا ہے۔ ناصر اسلم وانی نے کہا کہ امسال ماہ رمضان کے دوران بجلی کی بدترین سپلائی پوزیشن جارہی ہے اور ایسا محسوس ہورہاہے کہ حکومتی سطح پر لوگوں کر پریشان کرنے کیلئے جان بوجھ کر اہم اوقات پر بجلی کی آنکھ مچولی کی جارہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ موٹی موٹی بلیں ادا کرنے کے باوجود بھی بجلی سے محروم ہونے کی وجہ سے لوگوں میں زبردست غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ صوبائی صدر نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو ہر سطح پر راحت پہچانے کے لئے ٹھوس اور بروقت اقدامات اُٹھائیں۔ اُنہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ اس مقصد مہینے کے دوران بجلی ، پینے کی پانی ، صحت وصفائی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ رسوئی گیس ، معیاری چاول، آٹا دستیاب رکھا جائے اور خصوصی طور پر سحری و افطار کے اوقات پر لوگوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جانا چاہئے۔ ترجمان نے انتظامیہ سے قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے چیکنگ سکارڈ ٹیمیں تشکیل دینے کی ساتھ ساتھ تاجروں اور دکانداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ عوام کو مناسب اور معقول داموں پر اشیاء ضروریہ فروخت کرنے کی کوشش کریں۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.