ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

سی سی ٹی وی تاجروں اور کاروباریوں کو نصب کرنے کا حکم تاناشاہی پر مبنی

   17 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

سی سی ٹی وی تاجروں اور کاروباریوں کو نصب کرنے کا حکم تاناشاہی پر مبنی

کیمرے لگانے کی اتنی ہی مجبوری ہے تو حکومت خود خرچہ برداشت کرے/ نیشنل کانفرنس

سرینگر/18اپریل /این این این نیشنل کانفرنس نے حکومت کی طرف سے دکانداروں اور کاروباری اداروں کو سی سی ٹی وی نصب کرنے کے فرمان کو تاناشاہی پر مبنی قرار دیتے ہوئے اس فرمان کو فوری طور واپس لینے کی ضرورت پر زور دیاہے۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق پارٹی کے ریاستی ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا کہ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ یہاں کا تجارتی اور کاروباری طبقہ گذشتہ برسوں کے دوران کس قدر بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ حکومت کو یہاں کے تاجر اور کاروباری طبقے کی راحت کاری کیلئے جہاں ایک امدادی پیکیج کا اعلان کرنا چاہئے تھا وہیں اس کے برعکس حکومت اس طبقہ پر اپنے نئے فرمانوں کے ذریعے مزید بوجھ بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دکانداروں اور دیگر کاروباریوں کو اعلیٰ قسم کے CCTVنصب کرنے کا حکم جاری کیاہے ، جس پر30ہزار کی لاگت آتی ہے اور دیکھ بھال کا خرچہ الگ سے ۔ ترجمان نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب تجارتی اور کاروباری طبقہ اپنا وجود بچانے کی جدوجہد میں لگا ہو اہے ، ایسے اضافی خرچے کیسے برداشت کرسکتا ہے؟ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس غیر دانشمندانہ حکمنامے کو واپس لیں اور اگر حکومت کو سیکورٹی وجوہات کیلئے CCTVکیمرے نصب کرانے کی اتنی ہی مجبوری ہے تو پھر اس کا خرچہ بھی حکومت کو ہی برداشت کرنا چاہئے ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.