ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر.

بانڈی پورہ میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کی مشتر کہ کارروائی

   15 Views   |      |   Wednesday, May, 18, 2022

بارہمولہ میں لشکر سے وابستہ ہائی بریڈ عسکریت پسند ، ساتھی معاون کارکن سمیت گرفتار

حال ہی عسکر ی صفوں میںشامل ہونے والا جنگجو گرفتار

سرینگر/18اپریل /این این این عسکریت مخالف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے شمالی ضلع بانڈ ی پورہ کے لاوئے پورہ علاقے میں حالیہ میں عسکری صفوں میں شامل ہونے والے ملی ٹنٹ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق مذکورہ جنگجو کی حالیہ میں بندوق لیکر تصویر وائر ل ہوئی تھی ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کو اس ضمن میںپولیس ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق بانڈی پورہ کے لاوے پورہ علاقے میں واقع ایک باغ میں ٹی آر ایف سے وابستہ ایک عسکریت پسند کے چھپے رہنے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا گیا، پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار شدہ نے ٹی آر ایف میں ابھی حال ہی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس، فوج کی 14 آر آر اور سی آر پی ایف کی 3 بٹالین سے وابستہ ایک مشترکہ ٹیم نے باغ کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدہ کی شناخت عامر طارق خان عرف ولید ولد طارق احمد خان ساکن لاوے پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار شدہ کی ٹی آر ایف میں شمولیت اختیار کرنے کے متعلق تصویر ماہ رواں کی 13 تاریخ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی //این این این// سوپور پولیس نے چوری کا.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر //15مئی //این این این مولانا آزاد نیشنل.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر //15مئی //این این این //جموں کے بانہال.

غلام رسول میرنئے ڈائریکٹر باغبانی کشمیر تعینات سرینگر //15مئی //این این این // جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو انتظامیہ.

کشمیری پنڈتوں کی وادی میں سیکورٹی اور دیگر مسائل پر ہوئی بات چیت پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی ملی ٹنسی نے ہندوؤں.