ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر //19مئی // این این این بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور.

لاہور: انڈونیشیا میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیےپاکستانی ہاکی ٹیم جکارتہ روانہ.

سرینگر / 19مئی / این این این
جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات.

جمہوریت کے تحفظ اور مضبوطی کیلئے قدر پر مبنی اور اخلاقی سیاست کو فروغ دینے کی ضرورت

   16 Views   |      |   Friday, May, 20, 2022

کسانوں کیلئے زراعت کو منافع بخش بنانے کیلئے ہمہ جہت کوششوں کو دوگنا کرنے کی ضرورت

سنسنی خیزی سے گریز کرکے معروضی انداز میں معاشرے کے حالات کی عکاسی کرنا میڈیا کی ذمہ داری / وینکیا نائیڈو

سرینگر/18اپریل /این این این نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ہندوستانی جمہوریت کے تحفظ اور مضبوطی کے لیے قدر پر مبنی اور اخلاقی سیاست کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔عوامی زندگی میں گرتے ہوئے معیار پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نائیڈو نے عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اپنے سیاسی مخالفین پر ذاتی حملے کرنے سے گریز کریں۔ ندا نیوز نیٹ ورک مانیٹر نگ کے مطابق آندھرا پردیش کے مچلی پٹنم میں کرشنا ضلع ضلع پریشد کے سابق چیئرمین پنامنینی کوٹیشور راوٗو کے مجسمے کی نقاب کشائی کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ شری کوٹیشور رآئو نے ضلع پریشد کے چیئرمین کی حیثیت سے لوگوں کے ذہنوں پر ایک لازوال نقوش چھوڑا اور دو دہائیوں سے زیادہ اس عہدے کو برقرار رکھا۔انہوں نے ثابت کیا کہ ڈی سینٹرلائزڈ جمہوریت لوگوں کو ترقیاتی فوائد پہنچا سکتی ہے۔نوجوان سیاست دانوں پر زور دیتے ہوئے کہ وہ شری کوٹیشور راوکی تقلید کریں۔ نائیڈو نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو لوگوں کا اعتماد برقرار رکھنے کیلئے اپنے انتخابی منشور میں معقول اور عملی وعدے کرنے چاہییں۔ بصورت دیگر عوام کا انتخابی جمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ انہوں نے انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں اور انتخابی منشور کو قانونی طور پر پابند بنانے کے امکان پر وسیع تر بحث کا مطالبہ کیا۔نائب صدر نے مشورہ دیا کہ لوگوں کو اپنی شرکت کو صرف پانچ سال میں ایک بار ووٹ ڈالنے تک محدود نہیں رکھنا چاہئے بلکہ منتخب نمائندوں اور حکومت سے مسلسل سوال اور جوابدہی کا مطالبہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنے نمائندوں کا انتخاب 4Cs کی بنیاد پر کرنا چاہیے – ‘کردار، اہلیت، صلاحیت اور طرز عمل’ کی بنیاد پر نہ کہ ‘ ذات، برادری، نقد اور جرم کی بنیاد پر، جسے کچھ لوگ فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔نائیڈو نے ایک زیادہ ذمہ دار میڈیا پر زور دیا جو سنسنی خیزی سے گریز کرے اور معروضی انداز میں معاشرے کے حالات کی عکاسی کرے۔

متعلقہ خبریں

سرینگر //19مئی // این این این بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل کے الزام میں 01 شخص کو گرفتار.

لاہور: انڈونیشیا میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیےپاکستانی ہاکی ٹیم جکارتہ روانہ ہوگئی۔
ایشیا کپ کی چار بہترین ٹیمیں.

سرینگر / 19مئی / این این این
جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو پروفیسر نیلوفر خان کو یونیورسٹی.

میونخ: جرمن باکسنگ چیمپئین کے دوران ترک باکسر موسیٰ یامک رنگ میں ہارٹ اٹیک کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔
غیر.

ملک پوری دنیا کے لیے امید کی کرن ہے/وزیر اعظم نریند مودی نئی دہلی، 19 مئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان.