عیدالفطر کے موقعے پر جیلوں میں نظر بندکشمیریوں کو رہا کیا جائے 57

گزشتہ3سال کے دوران عوام کے مصائب اور مشکلات میں بہت زیادہ اضافہ

عوام کو راحت پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی کوششیں کی جا رہی ہے / عمر عبد اللہ
سرینگر /16اپریل / ندا نیوز نیٹ ورک نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ3سال کے دوران ان مصائب اور مشکلات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا اور اس وقت عوام کو جینا دوبھر ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس عوام کو درپیش مسائل و مشکلات ہر سطح پر اُجاگر کرنے اور ان کا سدباب کرانے کے اپنے فرائض کو بخوبی انجام دینے کی از حد کوشش کرتی ہے اور ہر حال میں اس بات کیلئے کوشاں رہتی ہے کہ عوام کو کسی نہ کسی طرح راحت پہنچائی جائے۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق ان باتوں کا اظہار پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوامی وفود ، سینئر پارٹی لیڈران اور عہدیداران کے ساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔ عوامی وفود نے عمر عبداللہ کو اپنے اپنے علاقوں کے لوگوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔عمر عبداللہ نے لوگوں کے مسائل ومشکلات سُنے اور ان کا سدباب کرانے کیلئے متعلقہ حکام کے ساتھ معاملات اُٹھائے ۔ عمر عبداللہ نے وفود کو بتایا کہ نیشنل کانفرنس سے وابستہ ہر ایک فرد ہمیشہ اس بات کیلئے کوشاں رہتا ہے کہ عوامی مسائل و مشکلات کو دورکیا جاسکے اور ہماری جماعت ہر حال میں عوام کی راحت رسانی کے کاموںمیں پیش پیش رہتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ 2019سے جموں و کشمیر کے لوگوں نے بہت زیادہ مصائب اور مشکلات جھیلے اور اس دوران لوگوں کو روز مرہ کی سہولیات بھی مشکل سے ہی دستیاب رہتی تھی لیکن گذشتہ3سال کے دوران ان مصائب اور مشکلات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا اور اس وقت عوام کو جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ریاستی عوام کی ترجمان جماعت ہے اور ہماری جماعت نے ہمیشہ لوگوں کو ہی طاقت کا سرچشمہ مانا ہے اور ہم ہر حال میں عوام کی آواز کو بلند کرتے رہیں گے۔ اس دوران انہیں پارٹی سرگرمیوں اور پارٹی پروگراموں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اور پارٹی کی طرف سے عہدیداروں اور کارکنوں کیساتھ رابطہ مہم کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ عمر عبداللہ نے پارٹی لیڈران، عہدیداران اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی کیلئے عوام کیساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور لوگوں کے مسائل و مشکلات کو ہر سطح پر اُجاگر کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں