مغل پورہ کپواڑہ میں کیچن میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ 62

مغل پورہ کپواڑہ میں کیچن میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ

ایک ہی کنبے کے 9افراد جھلس کر زخمی ، تین علاج کیلئے سرینگر منتقل
سرینگر /16اپریل / ندا نیوز نیٹ ورک سرحدی علاقہ مغل پورہ کپواڑہ میں سنیچروار کو اس وقت خوف کا ماحول دیکھنے کو ملا جب ایک گھر کے کیچن میں گیس سلنڈر پھٹ جانے کے نتیجے میں 9افراد خانہ جھلس کر زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں سے چار کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ندا نیوز نیٹ ورک نمائندے کے مطابق کپواڑہ ضلع کے مغل پورہ گاؤں میں سنیچروار کو اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک کیچن کے اندر ایل پی جی گیس سلنڈر زور در دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ نمائندے کے مطابق ایک شہری غلام محی الدین وانی کے گھر میں بعد دوپہر گیس سیلنڈر پھٹ جانے کے نتیجے میں گھر کے 9افراد خانہ جھلس کر زخمی ہو گئے ۔ گیس سلنڈر پھٹ جانے کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی وہاں آس پاس کے لوگ پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوںمیں سے چار کو علاج کیلئے ہسپتال لیا ۔ زخمیوں کی شناخت نسیمہ بیگم زوجہ غلام رسول، غلام حسن وانی، طفیل احمد وانی ولد غلام محی الدین اور غلام کے طور پر کی ہے جبکہ زخمیوںمیں سے 3 کو مزید علاج کیلئے سرینگر منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوںکو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
موجودہ دور میں لوگوں کو جینا دوبھر ہوگیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں