50

ماہ رمضان کے مقد س ماہ میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی

زینہ دار محلہ حبہ کدل سرینگر کی خواتین نے خالی مٹکے لیکر احتجاج کیا اور دھرنا دیا
سرینگر /15اپریل / ندا نیوز نیٹ ورک ماہ رمضان کے مقدس ماہ میں بھی پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے خلاف سرینگر کے زینہ دار محلہ حبہ کدل میں خواتین نے جمعہ کو محکمہ جل شکتی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے سڑک پر دھرنا دیا ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کو نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ زینہ دار محلہ حبہ کدل کے لوگ ماہ رمضان کے پچھلے کئی دنوں سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے جس کے خلاف انہوں نے جمعہ کو گھروں سے نکل کر متعلقہ حکام کے خلاف احتجاج کیا ۔ نمائندے نے بتایا کہ علاقے سے تعلق رکھنے خواتین نے گھروں سے باہر نکل کر دھرنا دیا اور محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج درج کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کئی دنوں سے پانی سے محروم رکھا گیا ہے ۔ اس موقعہ پر ایک احتجاجی خاتون نے بتایا کہ چھ دنوں سے علاقے میں لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں اور اس مقدس ماہ میںبھی لوگوں کو پانی سے محروم رکھا گیا ہے جو کہ باعث افسوس بات ہے ۔ خاتون کا کہنا تھاکہ انہیں گرمی اور ماہ مقدس کے ایام میںبھی پانی ندی نالوں سے لیکر پینے کیلئے استعمال کرنا پڑتا ہے جبکہ جل شکتی محکمہ ہاتھ پر پاتھ رکھر کر بیٹھا ہوا ہے اور لوگوں کو راحت پہنچانے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیںکئے جا رہے ہیں ۔ ایک اور احتجاجی خاتون نے بتایا کہ ماہ مقدس شروع ہوتے ہی علاقے میں صاف پانی غائب ہوئی جس کے باعث انہیںکافی پریشانیوںکا سامنا ہے ۔ احتجاجی خواتین نے کچھ وقت تک دھرنا دیا اور ٹریفک کی نقل و حمل بھی روک دی جس کے بعد انتظامیہ کے آفیسران نے انہیںیقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات کو حل کیا جائے گا جس کے بعد انہوںنے اپنا احتجا ج ختم کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں