ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

کولگام کے درجنوں دیہاتوں میںشدید ژالہ باری سے میوہ باغات اور دیگر فصلوں کو نقصان

   26 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

کولگام کے درجنوں دیہاتوں میںشدید ژالہ باری سے میوہ باغات اور دیگر فصلوں کو نقصان

حکام تباہ شدہ باغات کا دورہ کرکے نقصان کی تخمینہ رپورٹ تیار کرنے کے احکامات صادر کریں / متاثرین
سرینگر /15اپریل / ندا نیوز نیٹ ورک جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے درجنوں دیہاتوں میں شدید ژالہ باری کے نتیجے میں میوہ باغات اور دیگر فصلوں کو نقصان پہنچا۔ادھرمتاثرین نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ تباہ شدہ باغات کا دورہ کریں اور متعلقہ حکام کو نقصان کی تخمینہ رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دیںتاکہ انہیں راحت فراہم کی جا سکے ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کو نمائندے نے کولگام سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے درجنوں علاقوں میں جمعرات کو خراب موسمی صورتحال کے چلتے شدید نوعیت کی ژالہ باری ہوئی جس کے نتیجے میںمیوہ باغات کو کافی نقصان پہنچ گیا ۔ نمائندے کے مطابق ژالہ باری نے تقریباً کھیتوں کو ڈھانپ لیا اور چند منٹوں تک جاری رہی جس نے زمین پر کھڑی فصلوں کو تباہ کردیا۔ باغات اور فصلوں کو نقصان پہنچا۔ جن علاقوں میں ژالہ باری سے فصلوںکو نقصان پہنچ گیا ہے ان میں ہربل، وٹو، چیکی وٹو، ٹنگمرگ، آدبل اسنور، کوریل، میروانی شامل ہیں ۔ مقامی لوگوںکے مطابق شدید ژالہ باری کے نتیجے میں پھل دار درخت اور دیگر فصلوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور ان کی سال بھر کی کمائی رائیگاں ہونے کی در پر پہنچ گئی ہے ۔ ادھر کولگام میں ژالہ باری کی وجہ فصلوں کو نقصان ہونے پر لوگوں نے متعلقہ حکام اور انتظامیہ کے دیگر ونگز سے متاثرہ دیہات کا دورہ کرنے کی اپیل کی ہے۔متاثرین نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ تباہ شدہ باغات کا دورہ کریں اور متعلقہ حکام کو نقصان کی تخمینہ رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کریں تاکہ انہیں کچھ حد تک راحتی پیکیج فراہم کیا جا سکے ۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.