ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

جموں کشمیر کے جنگلات میں بھیانک آگ کی وارداتوں کے بعد وائلڈ لائف متحرک

   26 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

مغل پورہ کپواڑہ میں کیچن میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ

لوگ بغیر اجازت جنگلات میں جانے سے گریز کریں، تازہ ایڈوئزری جاری
جنگلات میں لگنے والی آگ قدرتی نہیں بلکہ انسان کی بنائی ہوئی ہوتی ہے / حکام
سرینگر /15اپریل / ندا نیوز نیٹ ورک خشک موسم کے چلتے جموں کشمیر کے جنگلات میں بھیانک آگ کی وارداتیں رونما ہونے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے عوام سے تلقین کی ہے کہ وہ بغیر اجازت جنگلات میں جانے سے گریز کریں۔ ندا نیوز نیٹ ور کے مطابق جموں کشمیر کے جنگلات میں سو سے زائد مقامات پر ہولناک آتشزدگی کے پیش نظر محکمہ وائلڈ لائف نے لوگوں سے تاکید کی ہے کہ وہ جنگلات کا رخ کرنے سے گریز کریں ۔ اس سلسلے میںوائلڈ لائف وارڈن الطاف حسین کا کہنا تھا کہ جنگلات میں لگنے والی آگ قدرتی نہیں بلکہ انسان کی بنائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ میویشی چروانے والے افراد تازہ گھاس لانے کیلئے زمین کے کچھ ٹکڑوں کو آگ لگا دیتے ہیںجس کی وجہ سے یہ آگ پھر دوسری جگہوں تک پھیل جاتی ہے اور بے قابو ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی تناظر میں انہوں نے ایک ایڈوائزری جاری کی جس میں لوگوں سے کہا گیا کہ وہ بغیر اجازت جنگلات کے اندر جانے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی جنگلات کے نزدیک کے علاقوں میں رہنے والے تمام لوگوں کو ایک ایڈوائزری جاری کر دی ہے کہ وہ بغیر اجازت جنگلات کے اندر نہ جائیںاور یہ ایڈوائزری ایک ماہ کیلئے نافذ العمل رہے گی ۔ حسین نے واضح کیا کہ لوگ اب بھی جنگلوں میں جا سکتے ہیں لیکن انہیں اپنے دورے کے بارے میں حکام کو مطلع کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس سے ہمیں مجرموں کی شناخت کرنے اور آگ لگنے کی جانچ کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.