سال 2019کے بعد دراندازی میں کافی کمی درج ، عسکریت کا بھی گراف کم ہوگیا 53

سال 2019کے بعد دراندازی میں کافی کمی درج ، عسکریت کا بھی گراف کم ہوگیا

جموں و کشمیر پر ہماری نگاہ بنی ہوئی ہے،کسی کو بھی حالات بگاڑنے کی اجازت نہیںہو گی / وزرات داخلہ
سرینگر /15اپریل / ندا نیوز نیٹ ورک مرکزی سرکار نے دعویٰ کیا ہے کہ سال 2019کے بعد دراندازی میں کافی کمی آئی ہے جبکہ وادی میں بھی عسکریت کا بھی گراف کم ہوتا جا رہا ہے ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق ایک انگریزی اخبار سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ امور، نتیا نند رائے نے کہا کہ جموں کشمیر سے دفعہ 370ہٹانے کے بعد مجموعی سیکورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے یہاں تک کہ دراندازی کے واقعات میں بھی کمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پر ہماری نگاہ بنی ہوئی ہے اور وہاں کسی کو بھی حالات بگاڑنے کی قطعی اجازت نہیںہو گی ۔ انہوںنے مزید کہا کہ جموں کشمیر تعمیر و ترقی کی جانب گامزن ہو تا جا رہا ہے اور سال 2019سے مرکز نے کچھ اہم پروجیکٹوں کو منظوری دیکھ کر جموں کشمیر کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کا کام کیا ہے ۔ رائے کا کہنا تھا کہ مرکز در اندازی کے بارے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کر رہا ہے اور اس کیلئے جموںکشمیر انتظامیہ کے ساتھ اقدامات اْٹھائے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں عسکریت کا مکمل خاتمہ او ر تعمیر و ترقی کے کئی اقدامات اُٹھارہے ہیں جبکہ جموں کشمیر سے روزگاری اور غربت کو دور کرنے کیلئے نوجوانوں کو روزگار کے مختلف مواقعے فراہم کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں کشمیری نوجوانوں کو فوج ، فورسز اور پولیس میں بھرتی کیا جائے گا تاکہ یہاں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں کو تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد حصول روزگار کیلئے در در بھٹکنا نہ پڑے ۔ اور اس سلسلے میں جلد ہی ایک بھرتی مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میںتعمیر و ترقی مرکزی سرکار کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیںجائے ہیں اور لوگوںکو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے مرکزی سرکار اپنے وعدے پر کار بند ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں