50

گھاٹ ڈوڑہ علاقے میں آئی ای ڈی بر آمد

بعد میں ناکارہ بنایا گیا ، بڑے حادثے کو ٹال دیا گیا / پولیس
سرینگر /14اپریل / این این این پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈوڑ ہ جموں کے مضافاتی علاقے میں آئی ای ڈی کو ناکارہ بناکر ایک بڑے حادثے کا ٹال دیا گیاہے ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کو پولیس ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق پولیس و سیکورٹی فورسز کو ایک اطلاع ملی کہ گھاٹ ڈوڈہ علاقے میں کچھ مشکوک چیز پڑی ہوئی ہے جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر وہاں پورا سیل کر دیا ۔ اس دوران پولیس و سیکورٹی فورسز کو پتہ چلا کہ بیگ میں آئی ای ڈی چھپائی گئی ہے جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کرکے اس کو ناکارہ بنایا گیا ۔ سنیئر پولیس آفیسر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دستی بم کو ناکارہ بنا کر ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا گیا ۔ ان کے مطابق معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں