بھارت کبھی بھی جنگ اور تشدد کی حمایت نہیں کرتا لیکن اکسایا گیا تو جوابی کارروائی سے گریز نہیں کرتے 62

بھارت اور امریکہ کے مابین مضبوط فوجی تعلقات پر ہمیں ناز ہے

دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوششیں جار ی / راجناتھ سنگھ

سرینگر /14اپریل / این این این وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت اور امریکہ کے مابین مضبوط فوجی تعلقات پر ہمیں ناز ہے جبکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوششیںجار ی ہے ۔ ندا نیوز نیٹ ورک مانیٹرنگ کے مطابق دورے امریکہ کے دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہوائی جزائر کے دارالحکومت ہونولولو میں یو ایس انڈو پیسفک کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔جس کے بعد سماجی وئب گاہ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط فوجی رابطے پر فخر ہے۔سنگھ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ تربیتی مقامات کا دورہ کرنے کے بعد انہوں نے ٹویٹ میںمزید لکھا کہ دونوں جماعتوں نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان فوجی اتحاد کو بڑھانے اور بااختیار بنانے کے لئے تفصیل سے بات چیت کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کی بہتری کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے پر اتفاق کیا۔ادھر خارجہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دورے کے دوران امریکی انڈو پیسفک کمانڈ اور ہندوستانی فوج کے درمیان وسیع شراکت داری ہے جس میں فوجی مشقیں، تربیتی پروگرام اور دفاعی تبادلے شامل ہیں۔جس دوران ہند بحرالکاہل کے خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی جارحیت کے تناظر میں بھارت، امریکہ اور دنیا کے کئی ممالک اس معاملے پر بات ہوئی ۔ خیال رہے کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ امریکی انڈین پیسفک کمانڈ کے ہیڈکوارٹر کے مختصر دورے کے لیے ہوائی پہنچے۔ یہ امریکی مسلح افواج کی یونیفائیڈ کمبیٹ کمانڈ ہے، جو انڈو پیسفک کے اہم خطے کے لیے ذمہ دار ہے۔ واشنگٹن سے ان کی آمد پر راج ناتھ کا استقبال امریکی انڈو پیسفک کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل جان اکیلینو نے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں