50

سال 2030 میں دو بار رمضان المبارک کا مہینہ آسکتا ہے

پہلا رمضان 5 جنوری اور دوسرا 26 دسمبر کے آخر میں ہوگا / فلکیاتی ماہرین کی پیشگوئی
سرینگر /13اپریل / این این این فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سال 2030 میں مسلمان دو مرتبہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ پائیں گے اور روزے رکھیں گے۔ندا نیوز نیٹ ورک مانیٹرنگ کے مطابق سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماہر فلکیات نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ قمری کیلنڈر کے حوالے سے دیکھاجائے تو ایسا ممکن ہے جس کی وجہ قمری سال کی مدت کا شمسی سال کے مقابلے میں 11 سے 12 دِن کم ہونا ہے اور 30 سالوں میں ایک بار ایسا موقع آتا ہے۔سال 2030 میں پہلا رمضان 5 جنوری اور دوسرا 26 دسمبر کے آخر میں آنے کی توقع کی جارہی ہے۔ آخری بار ایسا سن 1997 میں ہوا تھا اور اس سے پہلے 1965 میں بھی ایسا ہوچکا ہے۔سال 2063 میں ایک مرتبہ پھر دو بار رمضان المبارک کے آنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ہجری قمری سال 354 یا 355 دن کا ہوتا ہے جبکہ شمسی سال 365 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے جس کے باعث ایام میں ہیر پھیر ہوتا رہتا ہے۔رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ2030 میں رمضان جنوری کے اوائل میں اسی طرح عید فروری کے آغاز میں ہوگی جس کے بعد ایک بار پھر دسمبر میں سال کا دوسرا رمضان دیکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں