63

شادیوں کے سیز ن میں پھولوں کی بڑھتی مانگ ،پھول بانی سے وابستہ افراد متحرک

پھول کی مانگ میں اضافے کی امید کو لیکر گرین ہوس تیار کرنے میںمصروف
سرینگر /13اپریل / این این این وادی میں آنے والے شادیوں کے سیزن سے پھولوں کی بڑھتی مانگ کو لیکر پھول کے پودے لگانے والوں نے امید ظاہر کی ہے کہ امسال ان کے کاروبار میںکچھ حد تک اضافہ دیکھنے کو ملا گا ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق ماہ رمضان کے بعد وادی کشمیر میں شادی بیاہ کا سیز ن دوبارہ شروع ہونے کو جا رہا ہے جس کے چلتے پھولوں کی مانگ میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ اس کو دیکھتے ہوئے پھول کے پودے کی تیاری کیلئے کاشتکار سردیوں میں ان کو برف اور بارش سے بچانے کیلئے بنیادی ڈھانچہ بنانا شروع کر دیتے ہیں اور پودوں کو درجہ حرارت سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے گرین ہائوس بناتے ہیں۔ ۔ ایسے ہی ایک خریدار نے منگل کو بتایا کہ برفباری کے بعدہمارے لیے گھروں کو خوبصورت اور تسلی بخش بنانا ضروری ہو جاتا ہے، جس کے لیے مجھے ہر سال مختلف اقسام کے پھول ملتے ہیں۔گھر میں ان پھولوں کو لگانے سے آنکھوں کو اطمینان بخش بینائی ملتی ہے جس میں خاص طور پر صبح کا وقت قابل ذکر ہوتا ہے ۔ پھول اگانے والے محکمہ میں کام کر رہے ایکملازم شوکت احمد نے بتایا کہ گرین ہاوسز میں، کاشتکار پودے بننے کیلئے پھولوں کے بیج بوتے ہیںجو بعد میں لوگوں کو ان کے گھروں میں پھولوں کے پودے لگانے کیلئے فروخت کیے جائیں گے۔معلوم ہوا ہے کہ پھول بانی کے کار وبار سے منسلک افراد اس بات کو یقینی بنا نا چاہتے ہیں کہ اس سال پھولوں کے اعلیٰ اقسام دستیاب رہیں تاکہ ان کے کاروبار کو مزید وسعت ہو سکے جبکہ پھولوں کی خریداری میں بھی اسال اضافہ ہو جائے تاکہ ان کی روزی روٹی بھی چل سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران کووڈ کی لہر کی وجہ سے شادی کا سیزن کچھ زیادہ نہیںرہا اور خاص طور پر شادی ان دو سالوں میں سادگی کے ساتھ ہی انجام دی گئی جس کے نتیجے میںپھولوںکے کاروبار میںخاصہ کمائی نہیںدیکھنے کو ملی تاہم امسال انہیںامید ہے کہ پھولوں کے کاروبار میں اضافہ ہوگا اور اچھی خریداری بھی ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں