ہندوستان ہر شعبے میں نوجوانوں کی طاقت کو بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز کررہا ہے 60

وزیر اعظم مودی کا دورہ جموں کشمیر کو یاد گار بنانے کیلئے تیاریاں جاری ، کئی اہم اعلانات متوقع

سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے 28,400 کروڑ کے صنعتی پیکیج میں اضافہ کی بھی امید
کشتواڑ میں دریائے چناب پر 850 میگاواٹ کے رتلے پاور پروجیکٹ کی بھی ای لانچ متوقع
سرینگر /13اپریل / این این این وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ جموںکشمیر کے دوران قومی پنچایت دن پر 24 اپریل کو سانبہ کے پلی گاؤں میں مجوزہ کئی لحاظ سے اہم مانی جارہی ہے کیونکہ اس بات کا امکان ہے کہ ریلی کے دوران وزیر اعظم جموں و کشمیر میں مزید سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے 28,400 کروڑ کے صنعتی پیکیج میں اضافہ کرنے کا اعلان کر سکتے ہیںجبکہ اس کے علاوہ کئی اہم اعلانات بھی متوقع ہے ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے دوران جموں کشمیر کو لیکر کافی ساری قیاس آرائیاں لگائی جا رہی ہے جس دوران یہ بھی باتیں سامنے آ رہی ہے کہ وزیر اعظم مودی کچھ اہم اعلانات کرنے والے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ جموںکشمیر کے دوران قومی پنچایت دن پر 24 اپریل کو سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے 28,400 کروڑ کے صنعتی پیکیج میں اضافہ کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اس کے پیش نظر سرمایہ کاروں کو مزید مراعات دینے کے لیے انتظامی سطح پر تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ وزیر اعظم کے دورے کے دوران خلیجی ممالک سمیت ہندوستان اور بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کو بھی سنگ بنیاد کی تقریب میں مدعو کیا جا رہا ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر کے پلی گاؤں کو ترقی کے ماڈل کے طور پر ملک اور دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اعلیٰ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایم مودی کے پروگرام کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ جموں و کشمیر کو صنعتی مرکز کے طور پر ترقی دینے کیلئے صنعتی ترقی کے پیکیج میں اضافہ کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔ پروگرام میں دبئی سے سرمایہ کاروں کو مدعو کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔ یہ پیغام دینے کی بھی کوشش ہے کہ جموں و کشمیر میں صنعتیں لگانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ بیرون ملک سے سرمایہ کاری بھی ریاست میں آنے لگی ہے۔ اس دوران 35 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کی تجاویز کو زمین پر لے جانے کے لیے سنگ بنیاد کی تقریب بھی ہوگی۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورہ کو یادگار بنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ صنعتوں کے ساتھ زراعت اور دیہی ترقی پر زور دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کشتواڑ میں دریائے چناب پر 850 میگاواٹ کے رتلے پاور پروجیکٹ کا بھی ای لانچ کر سکتے ہیں۔ اس کی تجویز تیار کر لی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 370 کی منسوخی کے بعد وزیراعظم نریندر مودی پہلی بار کسی عوامی پروگرام میں جموں و کشمیر آرہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں