چین کے شہر ووہان سے پُراسرار طور نمو دار ہوئے پوشیدہ قاتل وائرس نے پوری طرح سے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے جبکہ جموں وکشمیر بھی اس عالمگیر وبا سے کافی متاثر ہے ۔اس دوران کولگام کے 85سالہ شہری کی کورونا وائر س سے موت ہوگئی ۔نمایندے کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کا ایک85سالہ شہری ،جو کہ دل کا مریض ہونے کے ساتھ ساتھ ہائپرٹینشن کا مریض تھاآج یعنی منگلوار کے روز جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کولگام کا رہنے والا شہری صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان کے مطابق دل کی بیماری میں مبتلا تھا جسے5ون کو اسپتال میں داخل کرایا گیاجہاں وہ جاں بحق ہوگیا اور اس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگیا۔۔
86