پی ڈی پی صدر خانہ نظر بند ، شوپیان جانے کی اجازت نہیں دی گئی  57

پی ڈی پی صدر خانہ نظر بند ، شوپیان جانے کی اجازت نہیں دی گئی 

پنڈتوں کے انخلاء سے متعلق حکومت جعلی پروپیگنڈہ پھیلا رہی ہے / محبوبہ مفتی

سرینگر /12اپریل / این این این پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو منگل کے روز خانہ نظر بند کرکے انہیںشوپیان جانے کی اجازت نہیںدی گئی جہاں وہ حالیہ میں فائرنگ واقعہ میں زخمی ہوئے پنڈت کے گھر عیادت کیلئے جانا چاہتی تھیں ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کو ان کی سرکاری رہائش گاہ میں نظر بند کردیا گیا ہے۔ انہیں جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے چھوٹی پورہ گائوں جانا تھا جہاں گزشتہ ہفتے نامعلوم اسلحہ برداروں نے ہندو فرقے سے وابستہ ایک مقامی دکاندار کو گولی مار کر زخمی کردیا تھا۔ محبوبہ نے اپنی خانہ نظربندی کی اطلاع ایک ٹویٹر پیغام میں دیتے ہوئے کہا کہ ’’انہیں گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے کیونکہ میں کشمیری پنڈت کے گھر جانا چاہتی تھی جس پر شوپیان میں حملہ کیا گیا تھا۔‘‘ٹویٹرپر محبوبہ مفتی نے مزید لکھا کہ ’’حکومت ہند جان بوجھ کر ایک جعلی پروپیگنڈہ پھیلا رہی ہے کہ کشمیر کی مین اسٹریم اور مسلمان، پنڈتوں کے انخلاء کیلئے ذمہ دار ہیں اور حکومت یہ نہیں چاہتی ہے کہ اس فرضی بیان اور انتشار پسندانہ بیانیے کو بے نقاب کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں