ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

دنیا بھر میں خوراک کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

   27 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

محکمہ امور صارفین کی جانب سے کھریو پانپور میں مارکیٹ چیکنگ

یوکرین روس جنگ سے اناج اور سبزیوں کے تیل کی منڈیوں کو شدید دھچکا،عالمی خوراک کے بحران کا خدشہ
سرینگر /09اپریل / ندا نیوز نیٹ ورک اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی عالمی تنظیم فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے انکشاف کیا ہے کہ روس اور یوکرین جنگ کے باعث عالمی خوراک کی قیمتیں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ندا نیوز نیٹ ورک مانیٹرنگ کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی تنظیم فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے سے اہم اناج اور سبزیوں کے تیل کی منڈیوں کو شدید دھچکے لگے ہیں جس سے عالمی خوراک کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔اقوام متحدہ کی کے ادارے برائے خوراک اور زراعت نے مزید بتایا کہ مارچ میں فروری کے مقابلے میں عالمی خوراک کی قیمتوں میں 12.6 فیصد اضافہ ہوا تھا جب کہ گزشہ برس سے رواں برس فروری تک سالانہ اضافہ 27.7 فیصد ہوا۔فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے خوراک کی قلت کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خوراک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے غریب ممالک خاص طور پر افریقا اور مشر وسطیٰ متاثر ہوں گے۔اقوام متحدہ کے ادارے نے مزید کہا کہ 24 فروری کو یوکرین پر حملے کے باعث روس پر لگنے والی عالمی پابندیوں کے نتیجے میں اناج کی برآمدات کا بہاؤ ٹوٹ گیا جس سے بھوک کا عالمی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ روس اور یوکرین کا اناج اگانے والے بڑے ممالک میں شمار ہوتا ہے اور ان دونوں ممالک کا دنیا بھر میں گندم، سبزیوں کے تیل اور مکئی جیسی کئی اہم اشیا کی برآمدات میں ایک بڑا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.