ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر.

سرہامہ بجبہاڑہ میں مسلح تصادم آرائی ، مقامی لشکر کمانڈر از جاں ، اننت ناگ میں انٹر نیٹ معطل

   27 Views   |      |   Wednesday, May, 18, 2022

کولگام کے چیان دیوسر علاقہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین معرکہ آرائی

ڈی ایچ پورہ کولگام میںمختصر جھڑپ ، دو فوجی اہلکار زخمی ، عسکریت پسند فرار ہونے میںکامیاب
لشکر کمانڈر سال 2021سے سرگرم تھا ، شہری ہلاکتوں اور دیگر کیسوں میں ملوث تھا / وجے کمار
سرینگر /09اپریل / ندا نیوز نیٹ ورک جنوبی کشمیر کے سرہامہ بجبہاڑہ علاقے میں سحری کے وقت عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم آرائی میں مقامی لشکر کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے جبکہ کولگام کے چیک صمد ڈی ایچ پورہ میں مختصر گولیوں کے تبادلے میںدو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے اور عسکریت پسند سیکورٹی فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہوگئے ۔ سرہامہ بجبہاڑہ جھڑپ کے بعد ضلع اننت ناگ کے کچھ حصوں میں احتیاطی طور پر موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہے ۔ آئی جی پی کشمیر نے اعلیٰ لشکر کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لشکر کمانڈر مئی 2021سے سرگرم تھا اور کئی ہلاکتوں میںملوث تھا ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق بجبہاڑہ کے سرہامہ نامی علاقے میں گزشتہ شب عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس نے علاقے کو محاصرے میںلیا جس دوران وہاں تلاشیاں شروع کر دی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ تلاشیوں کے دوران ہی علاقے میںجھڑپ کا آغاز ہو گیا ۔ سحری کے وقت علاقے میں تصادم کے آغاز کے بعد علاقہ میں فوج کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا تھا اور روشنی کے انتظامات کے علاگہ گھیرابندی بھی کی گئی تھی تاکہ عسکریت پسند کو فرار ہونے سے روکا جاسکے۔ذرائع نے بتایا کہ علاقے میںکچھ وقت تک طرفین کے مابین گولیاں چلی جس دوران وہاں جھڑپ دیر رات تک جاری رہی جبکہ اس دوران ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا جس کی شناخت نثار احمد ڈار ساکنہ ریڈونی بالا کولگام کے بطور ہوئی ۔پولیس نے تصادم آرائی میں ایک لشکر ملی ٹنٹ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نثار احمد ڈار لشکر کمانڈر تھا ۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے تصادم میں نثار احمد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نثار سال 2021کے مئی مہینے سے سرگرم تھا اور کئی ہلاکتوں میںملوث ہونے کے علاوہ اس کے نام کیس بھی کافی درج تھے ۔ ادھر جھڑپ کے ساتھ ہی ضلع اننت ناگ کے کئی علاقوں میں انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ۔ اسی دوران جنوبی ضلع کولگام کے چیک صمد ڈی ایچ پورہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔ معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و دیگر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میںلیکر تلاشی آپریشن شروع کرد یا جس دوران وہاں چھپے عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی فائرنگ میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ عسکریت پسند ابتدائی فائرنگ کے ساتھ ہی فرار ہونے میںکامیاب ہو گئے ۔ علاقے میںکئی گھنٹوں تک تلاشی آپریشن کے بعد محاصرے ختم کر دیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی //این این این// سوپور پولیس نے چوری کا.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر //15مئی //این این این مولانا آزاد نیشنل.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر //15مئی //این این این //جموں کے بانہال.

غلام رسول میرنئے ڈائریکٹر باغبانی کشمیر تعینات سرینگر //15مئی //این این این // جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو انتظامیہ.

کشمیری پنڈتوں کی وادی میں سیکورٹی اور دیگر مسائل پر ہوئی بات چیت پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی ملی ٹنسی نے ہندوؤں.