ماہ رمضان کے مقد س ماہ میں پانی کے صاف پانی کی عدم دستیابی 51

ماہ رمضان کے مقد س ماہ میں پانی کے صاف پانی کی عدم دستیابی

پٹن میںمرد و زن نے مین بازار میں محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کرکے دھرنا دیا
سرینگر /08اپریل / ندا نیوز نیٹ ورک ماہ رمضان کے مقدس ماہ میں بھی پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے خلاف پٹن کے وانی محلہ کے لوگوں نے جمعہ کو محکمہ جل شکتی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے سڑک پر دھرنا دیا ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کو نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ وانی محلہ پٹن کے لوگ ماہ رمضان کے پچھلے چھ دنوں سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے جس کے خلاف انہوں نے جمعہ کو گھروں سے نکل کر متعلقہ حکام کے خلاف احتجاج کیا ۔ نمائندے نے بتایا کہ علاقے سے تعلق رکھنے والی مرد و زن نے پٹن بازار میںدھرنا دیا اور محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج درج کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں چھ دنوں سے پانی سے محروم رکھا گیا ہے ۔ اس موقعہ پر ایک احتجاجی خاتون نے بتایا کہ چھ دنوں سے علاقے میں لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں اور اس مقدس ماہ میںبھی لوگوں کو پانی سے محروم رکھا گیا ہے جو کہ باعث افسوس بات ہے ۔ خاتون کا کہنا تھاکہ انہیں گرمی اور ماہ مقدس کے ایام میںبھی پانی ندی نالوں سے لیکر پینے کیلئے استعمال کرنا پڑتا ہے جبکہ جل شکتی محکمہ ہاتھ پر پاتھ رکھر کر بیٹھا ہوا ہے اور لوگوں کو راحت پہنچانے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیںکئے جا رہے ہیں ۔ ایک اور احتجاجی خاتون نے بتایا کہ ماہ مقدس شروع ہوتے ہی علاقے میں صاف پانی غائب ہوئی جس کے باعث انہیںکافی پریشانیوںکا سامنا ہے ۔ احتجاجی مرد و زن نے پٹن قصبے میںکئی گھنٹوں تک دھرنا دیا اور ٹریفک کی نقل و حمل بھی روک دی جس کے بعد انتظامیہ کے آفیسران نے انہیںیقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات کو حل کیا جائے گا جس کے بعد انہوںنے اپنا احتجا ج ختم کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں