راجوری میں استاد کے ہاتھوں کمسن بچیوں کی مار پیٹ 48

راجوری میں استاد کے ہاتھوں کمسن بچیوں کی مار پیٹ

زونل ایجوکیشن آفیسر نے انکوائری رپورٹ چیف ایجوکیشن آفیسر کو روانہ کر دی
سرینگر /08اپریل / ندا نیوز نیٹ ورک راجوری میں استاد کے ہاتھوں کمسن بچیوں کی مار پیٹ کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے زونل ایجوکیشن آفیسر نے انکوائری رپورٹ راجوری کو روانہ کی ہے۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق جموں کے راجوری کیکوٹرنکا علاقہ میں ایک گورنمنٹ اسکول میں زیر تعلیم2 بچیوں کی ایک استاد نے مبینہ طور بے رحمی سے پٹائی کی ہے جس سے دونوں زخمی ہو گئیں۔ رپورٹرس کے مطابق پٹالی کوٹرنکا کے گورنمنٹ مڈل اسکول میں زیر تعلیم دو نابالغ لڑکیوں کو ٹیچر ہوم ورک نہ کرنے پر مارا پیٹا۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں لڑکیوں کی اس قدر شدید مار پیٹ کی گئی ہے کہ انکے چہروں سمیت جسم کے دیگر حصوں پر زخموں کے نشانات ہیں۔ نابالغ لڑکیوں کے ساتھ مبینہ طور کی گئی مار پیٹ پر فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے چیف ایجوکیشن آفیسر راجوری نے زونل ایجوکیشن آفیسر کوٹرنکا کو معاملے کی انکوائری کرنے کی ہدایت دی۔ ذرائع کے مطابق آفیسر کی جانب سے تیار کی گئی انکوائری رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طالب علموں کو استاد کے ذریعہ ’’بے رحمی سے مارا پیٹا گیا ہے۔‘‘زونل ایجوکیشن آفیسر کی رپورٹ کے بعد استاد کے خلاف کارروائی کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم زیڈ ای اونے رپورٹ تیارکرکے چیف ایحوکیشن آفیسر راجوری کو بھیج دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں