ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

  سرینگر /20مئی / این این این سرحد ی ضلع پونچھ میں آسمانی بجلی گر نے سے ایک.

سرینگر //19مئی // این این این بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور.

لاہور: انڈونیشیا میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیےپاکستانی ہاکی ٹیم جکارتہ روانہ.

بجلی اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے لوگ پریشان

   29 Views   |      |   Friday, May, 20, 2022

ماہ رمضان کے مقدس ماہ میں بھی شمال و جنوب میںپانی کی قلت

رمضان المبارک میں لوگوں کو بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی پر ساگر کا اظہارِ افسوس
سرینگر /06اپریل / ندا نیوز نیٹ ورک نیشنل کانفرنس جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر نے رمضان مبارک کے دوران عوام کو بنیادی ضروریات میسر رکھنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سحری اور افطار کے وقت ہی بجلی کی عدم دستیابی اور سڑکوں و گولی کوچوں کی صورتحال انتظامی ناکامی اور نااہلی کی کہانی خود بہ خود بیان کرتی ہے۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق ان باتوں کا اظہار انہوں نے سرینگر اور جنوبی کشمیر سے آئے ہوئے عوامی وفود کیساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔ وفود نے بتایا کہ رمضان المبارک میں بھی لوگوں کو بنیادی ضروریات میسر نہیں، بجلی اور پانی کی نامعقول سپلائی جاری ہے جبکہ سڑکوں اور گلی کوچوں کی حالات بہت ہی خراب ہے۔ سحری، افطار اور تراویح کے وقت لوگوں کو بجلی کی عدم دستیابی سے زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ وفود نے بتایا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور صارفین سے منہ مانگی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں جبکہ انتظامیہ کی طرف سے قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے کوئی بھی اقدام نہیں اُٹھایا جارہا ہے۔ ساگر نے اس بات پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا کہ ایام متبرکہ کے دوران بھی لوگوں کو اُن بنیادی ضروریات سے محروم رکھا گیاہے جو ماضی میں خود بہ خود میسر رہا کرتی تھیں۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو ہر سطح پر راحت پہچانے کے لئے ٹھوس اور بروقت اقدامات اُٹھائیں۔ اُنہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ اس مقصد مہینے کے دوران بجلی ، پینے کی پانی ، صحت وصفائی کے انتظامات خصوصی طور پر سحری و افطار کے اوقات پر لوگوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جانا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

  سرینگر /20مئی / این این این سرحد ی ضلع پونچھ میں آسمانی بجلی گر نے سے ایک شہری کی موت ہوئی ہے
این این این کو.

سرینگر //19مئی // این این این بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل کے الزام میں 01 شخص کو گرفتار.

لاہور: انڈونیشیا میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیےپاکستانی ہاکی ٹیم جکارتہ روانہ ہوگئی۔
ایشیا کپ کی چار بہترین ٹیمیں.

سرینگر / 19مئی / این این این
جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو پروفیسر نیلوفر خان کو یونیورسٹی.

میونخ: جرمن باکسنگ چیمپئین کے دوران ترک باکسر موسیٰ یامک رنگ میں ہارٹ اٹیک کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔
غیر.