ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

زبرون کی پہاڑیوں کے دامن میں واقعـ’’ باغ گلہ لالہ ‘‘میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز

   31 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

زبرون کی پہاڑیوں کے دامن میں واقعـ’’ باغ گلہ لالہ ‘‘میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز

سال 2007کے بعد اب تک ریکارڈ 2.66 لاکھ مقامی و غیر مقامی سیاحوں نے باغ کی سیر کی
سرینگر /06اپریل / ندا نیوز نیٹ ورک زبرون کی پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایشاء کے سب سے بڑے باغ ’’ باغ گلہ لالہ ‘‘ میں اب تک 2.66 لاکھ سیاحوں نے سیر کیا جو کہ سال 2007 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔ ندا نیوز نیٹ ورک کو اس ضمن میںموصولہ تفصیلات کے مطابق باغ گلہ لالہ اس وقت سیاحوں کا توجہ مرکز بنا ہو ا ہے جس دوران روزانہ کی بنیادوں پر ہزاروں کی تعداد میںسیاح باغ کا رخ کر رہے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ اس سال نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ باغ کے افتتاح کے صرف 12 دنوں میں 2.66 لاکھ سے زیادہ سیاحوں نے باغ کی سیر کی جو کہ سال 2007 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ معلوم ہو اہے کہ ابھی تک کے قریب 2.66ہزار لوگوں نے باغ کا رخ کرکے وہاں قدرتی نظروں سے لطف اندوز ہو ئے ہیں ۔فلوریکلچر آفیسر اور ٹیولپ گارڈن کے انچارج صوفی انعام الرحمان نے اعداد و شمار بتاتے ہوئے بتایا کہ سال 2019 میں ٹیولپ گارڈن میں تقریباً 2.60 سیاح آئے تھے لیکن اگلے سال کوویڈ 19 وبائی بیماری کے پھیلنے کی وجہ سے باغ بند رکھا گیا اور ُاس سال کوئی سیاحوں کی آمد نہیں ہوئی۔انہوںنے بتایا کہ کشمیر سے باہر کے سیاحوں کے علاوہ مقامی لوگ بھی باغ کی خوبصورتی کو دیکھنے کیلئے آگے آئے ہیں۔ اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد سے قبل بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے باغ کا دورہ کیا جس کی وجہ سے شہر میں ٹریفک جام ہو گیا تھا۔ انہوںنے کہا کہ اس سال اب تک 2.66 لاکھ سیاحوںمیں سے1.9 لاکھ مقامی لوگوں نے باغ کی سیر کی جبکہ رمضان کے آغاز سے صرف ایک دن پہلے اتوار کو49,000 مقامی و غیر مقامی سیاح باغ کی سیر کیلئے آئیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ زبرون کی پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایشاء کے سب سے بڑے باغ ’’ باغ گلہ لالہ ‘‘ کو 23 مارچ کو جموں کشمیر کے چیف سیکرٹری اے کے مہتا نے دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں کھولا جس کے بعد باغ میں سیاحوں کا کافی رش دیکھنے کو ملا ہے ۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.