صورہ سرینگر میں ملی ٹنٹ حملے میںپولیس اہلکار از جان ،بیٹی زخمی 51

آری گام ترال میںمسلح تصادم آرائی ۔ دو عسکریت پسند از جاں

دونوں سرینگر شہر میں عسکری جرائم اور کھنموہ سری نگر میں سرپنچ سمیر احمد کی ہلاکت بھی ملوث تھے /پولیس
سرینگر /06اپریل / ندا نیوز نیٹ ورک جنوبی قصبہ ترال کے آری گام علاقے میں سیکورٹی فوسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں دو عسکریت پسند از جاںہو گئے ۔ پولیس نے تصادم میںدو مقامی عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ترال علاقے میں منتقل ہونے سے پہلے یہ دونوں سرینگر شہر میں کئی عسکری جرائم میں ملوث تھے جن میں کھنموہ سری نگر میں سرپنچ سمیر احمد کی ہلاکت بھی شامل تھا۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق ترال کے آری گام علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد صبح فوج کی 42آر ار، سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ طور سرچ آپریشن شروع کیا جس کے بعد وہاں تصادم شروع ہوا ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران ہی تصادم شروع ہوا اور طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ کچھ وقت تک جاری رہا جس دوران دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ تصادم میںمارے گئے عسکریت پسندوں میں ایک کی شناخت انصار غزوۃ الہند تنظیم کے شفاعت مظفر صوفی اور لشکر طیبہ کے عمر تیلی عرف طلحہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے جھڑپ میں دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں کی ہلاکت سیکورٹی فورسز اور پولیس کے لیے ایک اہم کامیابی ہے ۔ پولیس کے مطابق تصادم میںمارے گئے دونوں عسکریت پسند ترال علاقے میں منتقل ہونے سے پہلے یہ دونوں سرینگر شہر میں کئی عسکری جرائم میں ملوث تھے جن میں کھنموہ سری نگر میں سرپنچ سمیر احمد کا حالیہ قتل بھی شامل تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں