نگین آتشزدگان کی بازآبادکاری اور مسابقتی امتحانات کی تاریخوں پر نظر ثانی کی جائے 52

نگین آتشزدگان کی بازآبادکاری اور مسابقتی امتحانات کی تاریخوں پر نظر ثانی کی جائے

ہوس بوٹ مکان کی راحت رسانی کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں ، ڈاکٹر فاروق کی لوک سبھا میں تقریر
سرینگر /05اپریل /ندا نیوز نیٹ ورک صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران نگین آتشزدگی اور مسابقتی امتحان کے اُمیدواروں کے معاملات اُجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’کل ہمارے یہاں نگین لیک میں7ہائوس بوٹ آگ کی ہولناک واردات میں خاکستر ہوئے ہیں۔ مذکورہ ہائوس بوٹ مالکان کو بہت زیادہ نقصان پہنچ ہے، میں مرکزی وزیر سیاحت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اور ان کی راحت کاری کیلئے اقدامات اُٹھائے اور ساتھ ہی جموں وکشمیر حکومت مذکورہ آتشزدگان کو لڑکی فراہم کریں تاکہ وہ جلد از جلد اپنے ہائوس بوٹ پھر سے تعمیر کرسکیں۔ندا نیو ز نیٹ ورک کے مطابق مسابقتی امتحان کا معاملہ اُجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جے کے پی ایس سی نے پہلے مسابقتی امتحانات کو ملتوی کردیا تھا اور اب امتحان کے شیڈول کا اعلان کیا ہے لیکن اس میں طلباء کو صرف6دن کا وقت دیا گیا ہے جو بہت کم ہے۔ قوائد و ضوابط کے تحت نوٹس کی اجرائی سے امتحان تک 30دن کا دیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ اُمیدواروں کو امتحان کی تیاری کیلئے معقول وقت دیا جائے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مسابقتی امتحانات جموں و کشمیر اور ملک کی دیگر ریاستوں میں تفاوت ہے، جس سے ہمارے نوجوانوں کو بہت نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو پی ایس سی اور مسابقتی امتحانات میں عمر کی حد کی تفاقت کو دور کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں