ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

جموں کے بعد حد بندی کمیشن کا وفد سرینگر وارد

   24 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

جموں کے بعد حد بندی کمیشن کا وفد سرینگر وارد

ایس کے آئی سی سی میں عوامی میٹنگوںکا انعقاد ، کئی افراد سے ملاقی
سرینگر /05اپریل /ندا نیوز نیٹ ورک جموں کے بعد حد بندی کمیشن کا وفد منگل کو سرینگر وارد ہوا جہاں انہوں نے عوامی میٹنگ میں اْن افراد سے ملاقات کی جنہوں نے کمیشن کے مسودہ پر وادی کشمیر میں حد بندی سے متعلق اپنے اعتراضات پیش کیے ہیں یا تجاویز دی تھی۔ ندا نیو ز نیٹ ورک کے مطابق حد بندی کمیشن جموںکشمیر کے دورے پر 03اپریل کی شام جموں پہنچ گیا تھا جس کے بعد انہوں نے جموں میں کل یعنی 04اپریل کو جموں کے کنونشن سینٹر میں اْن افراد کے اعتراضات سنے جنہوں نے جموں صوبے میں مسودہ پر اعتراض اْٹھائے تھے اور اپنی تجاویز پیش کی تھیں۔ جموں کے بعد حد بندی کمیشن کاو فد منگل کی صبح سرینگر پہنچ گیا جہاں سری نگر پہنچنے پر، حد بندی کمیشن کے ارکان جو چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) جے اینڈ کے ہردیش کمار کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد نے ان کا استقبال کیا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس صبح 10بجے سے 12بجے اور دوپہر ساڑھے 12 بجے سے اڑھائی بجے تک ہوا جس دوران حد بندی کمیشن کی ٹیم نے جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ایس کے آئی سی سی میں عوامی میٹنگ میں اپنے اعتراضات پیش کرنے والے افراد سے ملاقات کی۔ عوامی میٹنگ میں اْن افراد سے ملاقات کی جنہوں نے کمیشن کے مسودہ پر وادی کشمیر میں حد بندی سے متعلق اپنے اعتراضات پیش کیے ہیں یا تجاویز دی تھی۔ یا د رہے کہ کمیشن نے اس سے قبل 14 سے 21 مارچ تک رپورٹ کے مسودے پر اعتراضات اور تجاویز طلب کر لی تھیں۔ کمیشن کو کْل 409 اعتراضات اور تجاویز موصول ہوئیں۔ واضح رہے حد بندی کمیشن برائے جموں وکشمیر کی سربراہی ریٹائرڈ جسٹس رنجنا پرکاش دیسائی کررہی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر سشیل چندر اور جموں وکشمیر کے ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما حد بندی کمیشن کے ممبران ہیں۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.