ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد وزیر اعظم ہند کا پہلا دورہ جموںکشمیر 24اپریل کو

   45 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

وزیراعظم نریندر مودی کا آج سے دورہ یورپ

ترقیاتی پروجیکٹوںکا افتتاح کرنے کے علاوہ ممکنہ طور پر کشمیر میں کشمیری پنڈتوں سے خطاب کریں گے
سرینگر /05اپریل /ندا نیوز نیٹ ورک جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی منسوخی کے بعد وزیر اعظم ہند نر یند ر مودی 24اپریل کو اپنے پہلے جموں کشمیر کے دورے پر وارد ہونگے ۔ دورے کے دوران وزیر اعظم کئی ترقیاتی پروجیکٹوںکا افتتاح کرنے کے علاوہ ممکنہ طور پر کشمیر میں کشمیری پنڈتوں سے خطاب کریں گے۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی رواں ماہ کے آخر میں جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔جموں کشمیر کے بی جے پی لیڈران کے مطابق وزیر اعظم 24 اپریل کو جموں و کشمیر کے دورے پر وار د ہونگے ۔ بی جے پی کی جموں و کشمیر یونٹ کے جنرل سکریٹری اشوک کول نے یہاں کشمیری پنڈتوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم 24 اپریل کو قومی پنچایتی راج دن کے موقع پر سانبہ میں بلدیاتی نمائندوں کے کنونشن سے خطاب کریں گے۔کول نے کہا کہ وزیر اعظم اور کشمیری پنڈت برادری کے نمائندوں کے درمیان میٹنگ کرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ وہ ان کے ساتھ اپنے تحفظات اٹھا سکیں۔ اگست 2019 میں مرکز نے آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا اور اسے دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کر دیا۔ قومی پنچایتی راج دن ہر سال 24 اپریل کو منایا جاتا ہے۔ کشمیر میں پنچایتی انتخابات آرٹیکل 370 کے خاتمے سے پہلے کرائے گئے تھے۔ اس میں بی جے پی کو وادی میں بھی کامیابی ملی تھی۔پی ایم مودی پنچایتی راج کے عہدیداروں سے خطاب کے بہانے کشمیری پنڈتوں سے بھی خطاب کر سکتے ہیں۔ اگرچہ ابھی تک سرکاری طور پر اطلاع نہیں آئی ہے لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کشمیری پنڈتوں کے لیے کچھ اعلانات بھی کر سکتے ہیں۔بی جے پی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دورے کے دوران وزیر اعظم کئی ترقیاتی پروجیکٹوںکا افتتاح کرنے کے علاوہ ممکنہ طور پر کشمیر میں کشمیری پنڈتوں سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.