گورنمنٹ گرلز ہا ئر سیکنڈری انسٹچوٹ ماگام میں گلشن کلچرل فورم کشمیر کے اہتمام سے منایا گیا یومِ آزاد 49

گورنمنٹ گرلز ہا ئر سیکنڈری انسٹچوٹ ماگام میں گلشن کلچرل فورم کشمیر کے اہتمام سے منایا گیا یومِ آزاد

بڈگام// گورنمنٹ گرلز ہا ئر سیکنڈری انسٹچوٹ ماگام میں گلشن کلچرل فورم کشمیر کے اہتمام سے تاریخ ساز ادبی مورخ شاعر اور دانشور عبدالاحد اآزاد کی 74 ویں برسی کے موقعے پر ایک پُر وٮ۪قار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں آزاد کا تصورِ رواداری اور انسان دوستی کے حوالے سے آزاد شناس ادیب اور شاعر  گلشن بدرنی نے ایک توسیعی خطبہ پیش کیا۔ تقریب کی صدارت   گلشن کلچرل فورم کشمیر  کے صدر سید بشیر کوثر نے کی۔  گرلز ہا ئر سیکنڈری انسٹچوٹ ماگام  کے پرنسپل عبدالرشید نے مہمان خصوصی جبکہ ریڈیو اور دوردرشن کے معروف اینکر  ڈاکٹرمیر جاوید نے مہمان ذی وقار کی حثیت سے پروگرام میں شرکت کی۔ تقریب میں اساتذہ، اسکالروں اور طالبان علم کی ایک بھاری تعداد موجود تھی۔ مقتدر شعرا نے آزاد کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا جن میں لطیف نیازی ، مقبول شیدا , خورشید خاموش ‛ عبدال لطیف اور محمد اکبر کلان قابل ذکر ہیں۔ نظامت کے فرا ئض فورم کے سیکریٹری خورشید خاموش نے انجام د ئیے۔

آزاد کو یاد کرتے ہو ئے  گلشن بدرنی نے اپنے توسعی خطبے میں کہا کہ آزاد کو اپنا مقام ملنے پر جہاں سیاسی اڑچنی پیش آئیں وہاں اُن کی ادبی کاوشوں نے متعلقین کو اپنے اور راغب کرنے پر مجبور کردیا۔ آزاد کو یاد کرتے ہو ئے دیگر مقررین نےآزاد کی وطن پرستی، انسان دوستی اور ادب نوازی کا ذکر کرتے ہو ئے اُنہیں ایک لاثانی ادبی مجاہد قرار دیا۔ جن کی تعلیمات کو کشمیریت کی بقا اور تشخص کی ایک روشن چراغ کی حثیت حامل ہے۔ آزاد کی تصور یکجہتی اور پیغام انسان دوستی کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مدعو سامعین نے جہاں پروگرام میں شرکت کرکے اس کی سراہانا کی وہیں انہوں نے ادبی مباحثے میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں