ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

رمضان المبارک میں عوام کو راحت پہنچانے کے دعوئے کاغذی

   35 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

عیدالفطر کے موقعے پر جیلوں میں نظر بندکشمیریوں کو رہا کیا جائے

لوگ بجلی ، پانی اور دیگر سہولیات سے محروم، انتظامیہ کے تمام دعوئے بے بنیاد ثابت / عمر عبد اللہ
سرینگر /04اپریل / ندا نیوز نیٹ ورک رمضان المبارک کے دوران عوام کو بنیادی ضروریات میسر رکھنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور سرکاری محکمے کاغذی گھوڑے دوڑانے میں تو ایک دوسرے سے سبقت لیتے پھرتے ہیں لیکن جب زمینی سطح پر عوام کو راحت پہنچانے کی بات آتی ہے تو سب کچھ سراب ثابت ہوجاتا ہے۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق ان باتوں کا اظہار انہوں نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر پر سرینگر، بیروہ، گریز، حبہ کدل، کولگام ، سونہ وار، اوڑی، شوپیان ،عیدگاہ ، زیڈی بل سے آئے ہوئے عوامی وفود ،پارٹی عہدیداروں ، معزز شہریوں اور پارٹی لیڈران کیساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔ وفود نے کہا کہ رمضان المبارک میں بھی لوگوں کو بجلی اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے مسائل درپیش ہیں جبکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور صارفین سے منہ مانگی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں جبکہ انتظامیہ کی طرف سے قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے کوئی بھی اقدام نہیں اُٹھایا جارہا ہے۔ وفود نے کہا کہ صارفین کو سحری، افطار اور تراویح کے وقت بجلی کی فراہمی نہیں کی جارہی ہے۔ رمضان المبارک میں بھی دور دراز علاقوں میں لوگ پینے کے پانی کیلئے ترس رہے ہیں۔ عمر عبداللہ نے اس بات پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا کہ ایام متبرکہ کے دوران بھی لوگوں کو اُن بنیادی ضروریات سے محروم رکھا گیاہے جو ماضی میں خود بہ خود میسر رہا کرتی تھیں۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ تینوں خطوں میں رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو ہر سطح پر راحت پہچانے کے لئے ٹھوس اور بروقت اقدامات اُٹھائیں۔ اُنہوں نے انتظامیہ پر یہ بھی زور دیا کہ اس مقدس مہینے کے دوران بجلی ، پینے کی پانی ، صحت وصفائی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ رسوئی گیس ، معیاری چاول، آٹا دستیاب رکھا جائے اور خصوصی طور پر سحری و افطار کے اوقات پر لوگوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جانا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.