جنگجوئوں کی کمین گاہ تباہ ، بھاری مقدار میںا سلحہ و گولہ بارود ضبط
سرینگر /04اپریل / ندا نیوز نیٹ ورک جموں کے سرحدی ضلع پونچھ میں فوج و فورسز نے ایک مشتر کہ کارروائی کے دوران اسلحہ و گو لہ بارود کی بھاری کھیپ ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کو دفاعی ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق انتیلی جنس کی مخصوص اطلاعات ملنے کے بعد فوج و سیکورٹی فورسز نے پونچھ کے حویلی گاؤں نورکوٹ میں ایک مشتر کہ تلاشی آپریشن اتوار کو چلا یا جس دوران ایک جگہ کا پتہ لگایا گیا اور وہاں تلاشی کارروائی کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کی بھاری کھیپ ضبط کر لی گئی ۔ تلاشی کے دوران جو اسلحہ بر آمد کر لیا گیا اس میں دو اے کے 47 رائفلیں، دو اے کے 47 میگزین، ایک 223 بور اے کے شیپ بندوق ہینڈ گرپ کے ساتھ، 233 بور اے کے شیپ گن کے دو میگزین، ایک چینی پستول، ایک چینی پستول میگزین، 63 اے کے 47۔ راونڈ، 223 بور اے کے شیپ گن کے بیس راؤنڈ اور چائنیز پستول کے چار راونڈ برشامل ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خصوصی تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ کی بھاری مقدار بر آمد کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کرد ی گئی ہے ۔
15