ماسئمہ سرینگر میں سی آر پی ایف اہلکاروں پر فائرنگ ، ایک ہلاک ، دوسرا زخمی 52

ماسئمہ سرینگر میں سی آر پی ایف اہلکاروں پر فائرنگ ، ایک ہلاک ، دوسرا زخمی

لاجورہ پلوامہ میںدو غیر ریاستی مزدو عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے زخمی
سرینگر /04اپریل / ندا نیوز نیٹ ورک ماسئمہ سرینگر علاقے میں دن دھاڑے مسلح جنگجوئوں نے دوسی آر پی ایف اہلکاروںکو نشانہ بنا کر ان پر فائرنگ کی جس میں سے ایک کی موت ہوئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔ ادھر جنوبی ضلع پلوامہ کے لاجورہ ضلع پلوامہ کے لاجورہ علاقے میں پیر کی دوپہر کو نامعلوم بندوق برداروں نے دو غیر ریاستی مزدورں پر گولیاں چلاکر ان کو زخمی کردیا۔ یہ گزشتہ 24گھنٹوں میں دوسرا واقعہ ہے ۔ حملے کے بعد پولیس و سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کرد ی ہے ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کو اس ضمن میںموصولہ تفصیلات کے مطابق سرینگر کے مائسمہ علاقے میں سوموار کے دوپہر اس وقت افر اتفری کا ماحول پھیل گیا جب ڈار بلڈنگ کے نزدیک مسلح جنگجوئوںنے دو سی آر پی ایف اہلکاروں کو نشانہ بنا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میںدونوں شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق دونوں سی آر پی ایف اہلکاروںکو شدید زخمی حالت میں صدر اسپتال سرینگر علاج کیلئے پہنچایا گیا جہاں ایک کی موت ہوئی جبکہ دورسرے کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ ادھر لاجورہ پلوامہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے دو غیر ریاستی مزدورں پر نزدیک سے گولیاں چلائی جس کے نتیجے میںوہ شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ نا معلوم بندوق برداروں نے بہار سے تعلق رکھنے والے دو مزدورں جن کی شناخت پتلاشور کمار اور جوکو چوہدری کے بطور ہوئی ہے پر اس وقت گولیاں چلائی جب وہ علاقے میںکسی کام میںمصروف تھے ۔ دونوں مزدوروں کو علاج و معالجہ کیلئے ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کر دیا گیا ۔ واقعہ کے ساتھ ہی پولیس و سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری علاقے میںپہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو محاصرے میںلیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کرد ی ہے ۔ خیال رہے کہ یہ گزشتہ 24گھنٹوں میں دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل اتوار کی شام کو نو پورہ پلوامہ علاقے میںعسکریت پسندوں نے پٹھانکوٹ سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیو ر اور کنڈیکٹر کو نشانہ بنا کر ان پر گولیاںچلائی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں