ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے اور ہمیشہ رہے گا، کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں

   46 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے اور ہمیشہ رہے گا، کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کو آزاد کرانے کیلئے پاکستانی حکومت یا فوج کے کسی بھی خیال کا خیر مقدم / مرکزی وزیر
سرینگر /04اپریل / ندا نیوز نیٹ ورک مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ حال ہی میں باجوہ نے بیان دیا تھا کہ اگر ہندوستان ایک قدم آگے بڑھاتا ہے تو پاکستان مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے تیار ہے۔ ندا نیوز نیٹ ورک مانیٹرنگ کے مطابق مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا ہندوستان کا حصہ بھی ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے اور اس تعلق سے پاکستان کی حکومت یا فوج کے کسی بھی خیال کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہمیشہ سے ہندوستان کا اٹوٹ انگ تھا اور رہے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان کے زیرقبضہ کشمیر کا وہ حصہ بھی ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے، اگر پاکستان کی حکومت یا فوج اسے آزاد کرانے کا کوئی آئیڈیا لے کر آتی ہے تو ہم اس کو آزاد کرائیں گے۔ ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کے فوج سربراہ جنرل قمر باجوہ نے اشارہ دیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے بات چیت اور سفارت کاری کے استعمال پر یقین رکھتا ہے اور اگر ہندوستان بھی ایسا کرنے پر راضی ہوتا ہے تو وہ اس محاذ پر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.