70

سرینگر میں 15 ویں سب جونیئر نیشنل سافٹ ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز

جموں کشمیر کے علاوہ بھارت کی مختلف ریاستوں سے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی شرکت
سرینگر /25مارچ / ندا نیوز نیٹ ورک // سرینگر میں 15 ویں سب جونیئر نیشنل سافٹ ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز۔ تقریب میں ایڈیشنل کمشنر کشمیر عابد حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ندا نیوز نیٹ ورک کے نمایندے تنہا ایاز کے مطابقسرینگر میں 15 ویں سب جونیئر نیشنل سافٹ ٹینس چیمپئن شپ شروع ہوگئی ہے۔ تقریب میں ایڈیشنل کمشنر کشمیر عابد حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں ساؤتھ افریقہ سے آئے ہوئے کولیبالی ڈی ہروے،ڈپلومیٹ برکینا فاسو افریقہ، نزہت آرا ڈویڑنل سپورٹس آفیسر جموں کشمیر سپورٹس کونسل ،محترمہ نصرت گزالہ، سیکرٹری سپورٹس کونسل،مشتاق احمد زرگر منیجر گنڈون اسٹیڈیم راجباغ سرینگر، شفقت شفیع منیجر انڈور شیر کشمیر اسٹیڈیم سرینگر اور این جی ویگڈا ایگزیکیٹو ڈائریکٹر امیچر سافٹ ٹینس فیڈریشن آف انڈیا،دلباغ سنگھ ڈیپارٹمنٹل ٹینس کوچ سپورٹس کونسل، سینئر پریزیڈنٹ منظور احمد میر ،وائس پریذیڈنٹ سمیر احمد ،جوائنٹ سیکریٹری آصف الطاف اور شیراز احمد موجود تھے۔تقریب کے آغاز میں جموں اینڈ کشمیر امیچر سافٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر غلام حسن نے تمام مہمانوں اور کھلاڑیوں کا خوش آمدید کیا۔چمپیئن شپ جموں اینڈ کشمیر امیچر سافٹ ایسوسی ایشن اور جے کے سپورٹس کونسل کے باہمی اشتراک سے منعقد ہو رہی 15 ویں نیشنل چمپیئن شپ 28 مارچ کو اختتام پذیر ہوگئے۔اس چمپیئن شپ میں جموں کشمیر کے علاوہ بھارت کی مختلف ریاستوں سے بڑی تعداد میں لڑکے اور لڑکیاں حصہ لے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں