38

پلوامہ میں یو ٹی کیرم چمپیئن شپ اختتام پزیر

عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم
پلوامہ /25مارچ / ندا نیوز نیٹ ورک //تنہا ایاز/ پلوامہ میں یو ٹی لیول انڈر 17 کیرم چمپیئن شپ اختتام پزیر۔ سرینگر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔اختتامی تقریب میں مہجور میموریل گورنمنٹ باائز ہائر سیکنڈری سکول پلوامہ کے پرنسپل ایس ایم اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ندا نیوز نیٹ ورک کے نمایندے تنہا ایاز کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ نے جو یو ٹی لیول کیرم چمپیئن شپ 14 مارچ سے شروع کی تھی۔ جس میں پورے جموں کشمیر سے لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔یہ چمپیئن شپ آج اختتام پذیر ہوئی۔اس حوالے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول پلوامہ میں اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب پر سکول کے پرنسپل ایس ایم اقبال نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نورالحق کے علاوہ محکمہ سپورٹس کے دیگر ملازمین موجود تھے۔اختتامی تقریب پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نورالحق نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بھرپور تعاون سے ہی یو ٹی لیول کیرم چمپیئن شپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر سکول کے پرنسپل ایس ایم اقبال نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود بھی ضروری ہے۔نمائندے کے مطابق کیرم چمپئن شپ میں سرینگر نے پہلی ،ڈسٹرکٹ کٹھوعہ نے دوسری اور ضلع شوپیان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں