49

مڈورہ ترال جنگلات میں ملی ٹنٹوں کی کمین گاہ تباہ

جوتوں اور جرابوں کے علاوہ کچھ زنگ آلود برتن اور کھانا پکانے کا سامان برآمد
سرینگر /25مارچ / ندا نیوز نیٹ ورک // جنوبی قصبہ ترا ل کے مڈورہ علاقے میں فوج و فورسزاور جموں کشمیر پولیس نے ایک مشتر کہ کارورائی کے دوران عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کو تبا ہ کرکے وہاں سے قابل اعتراض مواد بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد ترال کے مڈورہ جنگلات میں فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے تلاشی آپریشن کے دوران ملی ٹنٹوں کی ایک کمین گاہ کا پتہ لگایا جس کے بعد اس کو تباہ کیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کمین گاہ سے کچھ چیز بر آمد کر لی گئی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مڈروہ ترال کے باغات میں معمول کی تلاشی مہم کے دوران مشترکہ فورسز نے عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کا پتہ لگایا، تاہم وہاں گولہ بارود برآمد نہیں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ٹھکانے سے جوتوں اور جرابوں کے علاوہ کچھ زنگ آلود برتن اور کھانا پکانے کا سامان برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں