ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف نے سرحدی علاقوں کا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال کا لیا جائیزہ 41

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف نے سرحدی علاقوں کا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال کا لیا جائیزہ

سرحد کے اُ س پار لانچنگ پیڈ متحرک ، ملی ٹنٹ دراندازی کی تاک میں
اُس پار سے ہونے والی ہر کوشش کو ناکام بنانے کیلئے بی ایس ایف متحرک / پی وی راما سست روی
سرینگر /25مارچ / ندا نیوز نیٹ ورک // اُس پار سرحد پرلانچنگ پیڈ متحرک ہے اور بڑی تعداد میں دراندازوں کو اس پار داخل کرنے کی کوششیں ہو رہی ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف نے کہا کہ سرحدوںپر بی ایس ایف اور دیگر سیکورٹی فورسز اہلکار متحرک ہے اور پاکستان کی جانب سے کی جانے والی ہر کوشش کو ناکام بنانے کیلئے چوکس ہے ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق اے ڈی جی بی ایس ایف پی وی راما سستری نے آئی جی بی ایس ایف کشمیر زون راجا بابو سنگھ کے ہمراہ کپواڑہ ، گریز اور بارہمولہ کے سیکٹروں کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران انہوں نے وہاں سیکورٹی صورتحال کاجائیزہ لیا اور بی ایس ایف اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی ۔اس موقعہ پر انہوں نے سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اورو ہاں موجود اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رہے ۔ اس موقعہ پر اے ڈی جی بی ایس ایف کا کہنا تھا کہ اس وقت کنٹرول لائن کے پار تمام لانچ پیڈ سرگرم ہیں اور 300کے قریب عسکریت پسند لانچنگ پیڈوں پر متحرک ہے جو اس تاک میںہے کہ دراندازی کرکے کشمیر میں داخل ہو سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ سرحدوںپر بی ایس ایف اور دیگر سیکورٹی فورسز اہلکار متحرک ہے اور پاکستان کی جانب سے کی جانے والی ہر کوشش کو ناکام بنانے کیلئے چوکس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر دراندازی کی کوششوں میں اضافہ ہو سکتا ہے تاہم سرحدوں پر سیکورٹی فورسز الرٹ ہے اور کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام راستوں کو پہلے ہی سیل کر دیا گیا ہے اور جو کوئی بھی کوشش ہو گی اس کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ ایڈ یشنل ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف نے کہا کہ سرحد کے اُس پار ملی ٹنٹ کوشش میں ہے کہ وہ اس پار داخل ہو سکے تاہم ان کی کوششوں کو کامیاب نہیںہونے دیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں