ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

سابق گورنر ستیہ پال ملک کے الزامات کی سی بی آئی انکوائری کی جائے گی ، تحقیقات جاری

   44 Views   |      |   Tuesday, May, 24, 2022

کشمیر سیاحت کے شعبے میں "سنہری دور" کا مشاہدہ کر رہا ہے ،پچھلے چند ماہ میں 80 لاکھ سیاح وارد کشمیر

کشمیر ی پنڈتوں کی باعزت واپسی کیلئے سرکار عدہ بند ، رہائش کیلئے پہلے ہی انتظامات کئے گئے ہیں / منوج سنہا
سرینگر /25مارچ / ندا نیوز نیٹ ورک // جموں کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے الزامات کی سی بی آئی انکوائری کرائی جائے گی کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ کشمیر ی پنڈتوں کی باعزت واپسی کیلئے سرکار عدہ بند ہے ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے واضح کر دیا ہے کہ جموں کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے الزامات کی سی بی آئی انکوائری کرائی جائے گی ۔ لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ہم نے اس معاملے میں سی بی آئی کو خط لکھا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ سچ سامنے آئے۔ کسی اعلیٰ عہدے پر فائز شخص کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے بارے میں واضح ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ امبانی اور آر ایس ایس کا ایک سینئر عہدیدار بھی اس فائل میں شامل تھا۔ ستیہ پال ملک نے دعویٰ کیا تھا کہ جن محکموں کے پاس یہ فائلیں تھیں ان کے سکریٹریوں سے اطلاع ملی تھی کہ اس میں کچھ گڑبڑ ہے اور اگر فائل پاس ہوجاتی ہے تو 150-150 کروڑ روپے مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس معاملے میں پی ایم مودی سے ملنے گئے تھے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ کرپشن کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ادھر لیفٹنٹ گورنر نے مزید کہا کہ جموں کشمیر سرکار کشمیری پنڈتوں کی باعزت واپسی کیلئے وعدہ بند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی 6ہزار گھروں کو تعمیر کیا گیا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر ی پنڈت جو یہاں سے چلے گئیں ہے وہ با عزت واپس آکر اپنا گھر بسائیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار نے پہلے بھی اقدامات کئے ہیں اور آگے بھی اسطرح کے اقدامات جاری ہے تاکہ پنڈتوں کی واپسی کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.